یہ تحریر اردو (Urdu) میں بھی دستیاب ہے۔
پتھر کا زمانہ بھی ہے پتھر میں اسیر
مکمل کتاب : His Divine Grace Qalandar Baba Auliya R.A.
Author :Khwaja Shamsuddin Azeemi
Short URL: https://iseek.online/?p=5563
پتھر کا زمانہ بھی ہے پتھر میں اسیر
پتھر میں ہے اس دور کی زندہ تصویر
پتھر کے زمانے میں جو انساں تھا عظیم ؔ
وہ بھی تھا ہماری ہی طرح کا دلگیر
انسانی تاریخ کے تمام ادواربشمول ماضی اور مستقبل لوح محفوظ پر نقش ہیں۔ کائنات کا ہرذرّہ اسی نقش کی تفصیلی تصویر ہے۔ ہر ذرّے کے وجود کی گہرائی میں اسی نقش کا سراغ ملتا ہے ۔ اسی طرھ پتھر میں پتھر کے زمانے کی ساری فلم موجود ہے۔ یہ فلم پتھر کے اندر جھانکنے سے نظر آتی ہے۔ اسی ریکارڈ یا فلم کا مشاہدہ کرکے ایک روحانی آدمی ماضی اور مستقبل کے تمام واقعات سے مطلع ہوجاتا ہے۔
آدم کی تخلیق میں جوفارمولے کام کررہے ہیں وہ ازل سے ایک ہی PATTERN یا طرز پر قائم ہیں ۔زمانے کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ ان کی مظاہراتی طرزوں میں ضرور تغیر (VARIATION) رونما ہوتا ہے۔لیکن بنیادوں میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی ۔ انسانی طبیعت میں تقاضے ، رنج و غضب ، پیار، رحم ، جنس وغیرہ یکساں ہیں ۔ البتہ ہر دور میں ان کی مظاہراتی صورتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔
یہ تحریر اردو (Urdu) میں بھی دستیاب ہے۔
His Divine Grace Qalandar Baba Auliya R.A. chapters :
Please provide your feed back.