یہ تحریر اردو (Urdu) میں بھی دستیاب ہے۔
ساقی ترے قدموں میں گزرنی ہے عمر
مکمل کتاب : His Divine Grace Qalandar Baba Auliya R.A.
Author :Khwaja Shamsuddin Azeemi
Short URL: https://iseek.online/?p=5559
ساقی ترے قدموں میں گزرنی ہے عمر
پینے کے سوا کیا مجھے کرنی ہے عمر
پانی کی طرح آج پلادے بادہ
پانی کی طرح کل تو بکھرنی ہے عمر
حضور قلندر بابا اولیا ٗ ؒ اس رباعی میں فرماتے ہیں کہ عارفوں کے نزدیک زندگی کا مقصد صرف شراب معرفت کی لذتوں سے بہرہ در ہونا ہے یا ساقی حقیقی (خالق کائنات) کی مشیت پر عمل درآمد کرنا ہے۔ اس کا اللہ تعالیٰ سے یہی مطالبہ ہے کہ اسے معرفت کا اعلیٰ درجہ عطا فرمایا جائے۔ اوراللہ تعالیٰ کی مشیت پر راضی برضا رہنے اور عمل درآمد کرنے کی توفیق عطا فرمائی جائے۔ زندگی کے محدود عرصے میں اگر اس مقصد کی تکمیل نہ ہوسکی تو سب کچھ رائگاں جائے گا۔ اور زندگی جو لمحہ بہ لمحہ ترتیب سے وقوع پذیر ہورہی ہے پانی کی طرح بکھر جائے گی اور اسے کسی طرح سمیٹا نہ جاسکے گا۔
یہ تحریر اردو (Urdu) میں بھی دستیاب ہے۔
His Divine Grace Qalandar Baba Auliya R.A. chapters :
Please provide your feed back.