ایکسرے اور خون کی رپورٹ

مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد دوئم)

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=47866

سوال: میری والدہ صاحبہ کو تین سال پہلے ایک گھنٹے میں درد شروع ہوا۔ پھر یہ درد کولہے تک پہنچ گیا ۔ اس کے بعد دوسری ٹانگ کے گھٹنے تک درد ہو گیا اور کولہے تک پھیل گیا اور اب پیٹ اور کمر تک یہ درد پہنچ گیا ہے ۔ درد اس قسم کا ہے جیسے اگر ہم بہت دیر تک زمین پر سمٹ کر بیٹھے ہوں جس طرح پیرسن ہو جاتا ہے اور اٹھنے میں تکلیف ہوتی ہے کبھی کبھی دونوں ٹانگیں سن ہو جاتی ہیں۔ ٹانگ کے ایکسرے خون اور پیشاب کی رپورٹ صحیح ہے لیکن اتنے علاج کے باوجود کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔ دواءبھی روزانہ معمول کے مطابق استعمال کرتی ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ تکلیف میں اور اضافہ ہو رہا ہے۔ اب ہم روحانی علاج کا سہارا لینا چاہتے ہیں۔
جواب: میرے خیال میں آپ کی والدہ صاحبہ کو گیس کا عارضہ ہے۔ درد کے علاج کے ساتھ ساتھ نظام ہضم صحیح ہونے کی طرف توجہ دیں۔ انشاء اللہ اس تکلیف سے بھی نجات مل جائے گی۔ رات کو سونے سے پہلے خالص گھی، پیٹرو پر ہلکے ہاتھ سے دائروں میں مالش کریں۔ اور اسی طرح صبح نہار منہ مالش کیا کریں۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 24 تا 25

سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)