آسیب اور بنفشہ کے پتے

مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد دوئم)

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=47810

سوال: کچھ دنوں پہلے میں اپنے بھائی کے ساتھ دوسرے گاؤں میں ایک کام کے سلسلے میں جا رہا تھا۔ راستے میں میرے بھائی نے پیشاب محسوس کیا اور قریب کی ڈھلوان میں ایک درخت کے نیچے فراغت حاصل کی۔ اس کے بعد سے بھائی کو کبھی ہلکا اور کبھی تیز بخار ہو جاتا ہے۔ تھوڑے وقفے کے لئے بخار اترتا ہے لیکن پھر چڑھ جاتا ہے۔ جسم ٹوٹتا محسوس ہوتا ہے۔ کہتا ہے کہ کبھی کبھی آنکھوں کے سامنے رنگوں کے دائرے آجاتے ہیں۔ بخار کی دوا بھی استعمال کی لیکن بخار نہیں اترتا۔ لوگ کہتے ہیں کہ اس پر سایہ ہو گیا ہے۔
جواب: یہ ایک مرض ہے جو مخصوص گیس سے لاحق ہوتا ہے۔ یہ گیس کبھی کبھی زمین کے کسی خطے سے نکلتی ہے۔ آپ اپنے بھائی کو بنقشہ کے پتوں کی چائے بنا کر پلائیں۔ کچھ دنوں اس کے استعمال سے مذکورہ شکایت دور ہو جائے گی۔ بنقشہ کی چائے کا مطلب یہ ہے کہ پانی کھولا کر چائے کی پتی کی بجائے بنقشہ کے پتے ڈال کر دم دے دیں اور چھان کر چینی ملا کر پلا دیں۔ بنقشہ کی چائے سے گیس کے اثرات ختم ہو جائیں گے۔انشاء اللہ۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 15 تا 16

سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)