آنگن کے پھول

مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد دوئم)

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=47927

سوال: شادی کو 5سال گزر گئے ہیں۔ ہر طرح کی آسائش اور آرام مہیا ہے شوہر بھی نہایت نیک خصلت ہیں لیکن ہم اولاد کی نعمت سے محروم ہیں۔ ہم دونوں میاں بیوی کی خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے آنگن میں بھی پھول کھلائیں۔ دو سال تو صبر و شکر سے کام لیا اس کے بعد ہر قسم کا علاج کیا لیکن امید پوری نہیں ہوئی۔ اب آپ سے رجوع کر رہے ہیں۔
جواب: آپ اپنی جسمانی اور اندرونی صحت اور اپنے شوہر کی صحت کے بارے میں تفصیل حالات تحریر کریں۔ اولاد نہ ہونے میں جو عوامل کام کرتے ہیں ان میں عورت کے ماہانہ نظام کو بڑا دخل ہے۔ اگر عورت کا یہ نظام صحیح ہے لیکن مرد کے اندر اولاد کے جرثومے نہیں ہیں تو بھی اولاد نہیں ہوتی۔ تفصیلات معلوم ہونے پر علاج تجویز کر دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ کرم فرمائے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 34 تا 35

سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)