ازدواجی خلاء

مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد دوئم)

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=47858

سوال: میری شادی کو 2سال ہو چکے ہیں مگر ذہنی سکون بالکل نہیں ہے۔ جب سے شادی ہوئی ہے ایک عجیب سی پریشانی ہے۔ بیوی بھی کہنا نہیں مانتی ہر وقت بات بات پر لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں۔ جب سے شادی ہوئی ہے بیوی صرف ایک یا دو بار گھر آئی ہے۔ زیادہ تر اپنے والدین کے گھر رہتی ہے۔ پہلے ماہ آئی تو یہ کہہ کر چلی گئی کہ اب اس گھر میں بالکل قدم نہیں رکھوں گی ۔ میرا خیال ہے شادی کرنے سے پہلے یا تو اسے کوئی لڑکا پسند تھا یا پھر اس نے اپنے والدین کے کہنے پر خلاف مرضی زبردستی شادی کی ہے۔ میرے والدین بھی شدید قسم کی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ میں ہر وقت شدید پریشانی، گہری سوچ میں گم رہتا ہوں۔ آپ کی بڑی تعریف سنی ہے آپ مجھے مایوس نہیں کریں گے۔
جواب: سب کاموں سے فارغ ہو کر رات کو سونے سے پہلے اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنے کے بعد اکتالیس بار سورۃ اخلاص پڑھ کر آنکھیں بند کر کے یہ تصور کریں کہ آپ عرش کے نیچے ہیں اور آپ کی بیگم صاحبہ آپ کے ہمراہ ہیں۔ دس منٹ تک۔ اس کے بعد بستر پر چلے جائیں اور آنکھیں بند کر کے بیوی کا تصور کریں اور اسی تصور میں سو جائیں جب تک ازدواجی خلاء دور نہ ہو جائے عمل جاری رکھیں۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 21 تا 21

سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)