ابا امی کو نہیں چاہتے

مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد دوئم)

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=47860

سوال: مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے والد صاحب امی کو بالکل نہیں چاہتے اور نہ ہم سب بہن بھائیوں سے پیار کرتے ہیں۔ ہر وقت غیر عورتوں کو دیکھ کر ان کی آنکھوں میں چمک آ جاتی ہے۔ باہر ہمیشہ خوش رہتے ہیں لیکن جیسے ہی گھر میں آتے ہیں فوراً غصہ کرنے لگتے ہیں۔ ہمارے دونوں بھائیوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کرتے ہیں اور کھا جانے والی نظروں سے دیکھتے ہیں۔ نماز کے بالکل پابند نہیں ہیں ۔ آپ کوئی ایسی دعا بتائیں کہ جس سے ہمارے والد صاحب بالکل سیدھے ہو جائیں۔ سب گھروالوں سے محبت سے پیش آئیں اور نماز پابندی سے پڑھیں۔
جواب: آپ کی والدہ صاحبہ رات کو سونے سے پہلے اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 41بار سورۃ اخلاص پوری سورۃ پڑھ کر بات کئے بغیر بستر میں چلی جائیں۔ آنکھیں بند کر کے اپنے شوہر کا تصور کرتے کرتے سو جائیں۔ عمل کی مدت چالیس روز ہے۔ صبح نہار منہ پانی یا چائے پر ایک مرتبہ یَاوَدُوْدُ پڑھ کر دم کر کے پلا دیا کریں۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 22 تا 22

سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)