اب تو نیند بھی نہیں آتی

مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد دوئم)

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=47899

سوال: میں اپنی دو بچیوں کی شادی کی طرف سے سخت فکر مند ہوں۔ ایک کی عمر 26سال ہو گئی ہے اور دوسری کی 25برس۔ خدا کے کلام میں بڑی طاقت ہے کوئی ایسی دعا بتائیں جس کو پڑھنے سے میرا یہ مسئلہ حل ہو جائے اس فکر میں تو بعض اوقات رات کو نیند بھی ٹھیک طرح نہیں آتی۔
جواب: آپ کی دونوں بچیاں 12بجے شب کے بعد لکڑی کی پیڑی پر بیٹھ کو وضو کریں اور پھر اسی پیڑی پر کھڑی ہو کر نماز کی طرح نیت باندھ لیں، آنکھیں بند کر لیں۔ ایک بار درود پڑھ کر تین بار سورہ اخلاص کی تلاوت کریں پھر ایک بار درود پڑھ کر تین بار سورہ اخلاص پڑھیں۔ اسی طرح 9بار درود اور 27بار سورہ اخلاص پڑھ کر شادی کے لئے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائیں گے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 31 تا 32

سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)