امید بندھی اور ٹوٹ گئی

مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد دوئم)

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=47893

سوال: میری شادی 1978ء میں ہوئی تھی۔ شادی کے تیسرے مہینے امید بندھی لیکن اسی مہینے خالی ہو گئی۔ اس کے بعد کافی دنوں تک استقرار حمل نہیں ہوا۔ تو میں نے اور میرے شوہر نے ڈاکٹر کو دکھایا۔ ڈاکٹر نے میرے اندر کوئی خرابی بھی نہیں بتائی۔ میرے شوہر کی رپورٹ صحیح نہیں تھی۔ مہنگا ترین علاج ہوتا رہا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اولاد ہونی چاہئے۔ آپ مجھے کوئی مشورہ یا وظیفہ بتا دیجئے جس سے میری یہ مشکل حل ہو جائے۔
جواب: رنگ اور روشنی سے علاج کے طریقے پر بینگنی رنگ کی شعاعوں کا تیل، کمر میں ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر مالش کریں۔ دائروں میں دس د س منٹ صبح اور رات، اس تیل کی مالش دونوں میاں بیوی کریں۔ کتاب رنگ و روشنی سے علاج ہر جگہ دستیاب ہے۔ اس میں سے تیل بنانے کی ترکیب پڑھ لیں۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 29 تا 29

سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)