ٹیلی پیتھی کا پانچواں سبق

مکمل کتاب : ٹَیلی پَیتھی سیکھئے

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=45133

۱۸ انچ ۱۸ انچ کا چمک دار اور سفید ریگزین کا ٹکڑا لے کر اتنے ہی بڑے لکڑی کے تختے ، پلائی ووڈ، ہارڈ بورڈ یا موٹے گتے پر چھوٹی کیلوں سے اس طرح جڑ دیں کہ رگزین میں شکنیں باقی نہ رہیں۔ اس ریگزین کا بالکل بیچ میں چھ انچ قطر کا ایک دائرہ بنائیں اور اس دائرے کو سیاہ چمک دار پینٹ سے پُر کر دیں ۔ مطلب یہ ہے کہ ۱۸ انچ ۱۸ انچ کے اس چمک دار سفید ریگزین شیٹ پر ایک سیاہ دائرہ اس طرح بنائیں کہ اس دائرے کے بالکل بیچوں بیچ ایک انچ قطر کا سفید دائرہ باقی رہے۔
اس بورڈ کو چار فٹ کے فاصلے پر اپنے سامنے اس طرح رکھیں کہ سفید دائرہ نظر کے بالکل متوازی ہو۔ بورڈ میں جھکاؤ واقع نہیں ہونا چاہیئے۔ سیدھا رہے۔ دائرہ بینی سے پہلے سانس کی مشق کر لیں۔
دائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے دایاں نتھنا بند کر لیں۔ اور بائیں نتھنے سے دس ۱۰ سیکنڈ تک سانس کھینچ کر چھوٹی انگلی سے بایاں نتھنا بند کر لیں اور تین سیکنڈ تک سانس روکے رکھیں۔ پانچ سیکنڈ بعد دائیں نتھنے سے سانس دس سیکنڈ تک خارج کریں۔ اب دوبارہ دائیں نتھنے سے سانس دس سیکنڈ تک کھیینچیں۔ بائیں نتھنے پر سے چھنگلیا ہٹا کر دوبارہ دائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے دایاں نتھنا بند کر لیں اور سانس کو پانچ سیکنڈ تک روکے رکھیں۔ پھر بائیں نتھنے سے سانس دس سیکنڈ باہر نکالیں۔ یہ ایک چکر ہو گیا۔ اسی طرح اس عمل کو دس مرتبہ دُہرایا جائے۔ یہ مشق بھی صبح سورج نکلنے سے پہلے اور رات کو سونے سے قبل خالی پیٹ کرنی چاہیئے۔
دوسرے اسباق کی طرح اس مشق میں بھی رات کا کھانا بہت ہلکا اور مغرب کے وقت کھا لیا جائے۔ کھانے اور سانس کی مشق کے درمیان کم سے کم تین گھنٹے کا وقفہ ہونا نہایت ضروری ہے۔
سانس کی مشق کے بعد دس پندرہ منٹ تک دائرہ بینی کریں ۔ دائرہ بینی کرتے وقت آنکھوں میں جلن اور سوزش کا احساس ہو گا۔ آنکھوں اور ناک سے پانی بہے گا۔ اس کی پرواہ نہ کریں۔ بلکہ پلک جھپکائے بغیر دائرہ بینی کرتے رہیں۔ مشق کے دوران گردن سیدھی رکھیں۔ نظر میں مرکزیت اور ٹھہراؤ پیدا ہونے تک اگر پلک جھپک جائے تو کوئی حرج نہیں۔ پلکوں کے عمل کو ساقط کرنے کے لئے اپنے اوپر جبر نہ کریں۔ جیسے جیسے مشق کی تکمیل ہو گی خود بخود ٹھہراؤ پیدا ہوتا جائے گا۔
اس مشق سے فارغ ہونے کے بعد مراقبہ میں چلے جائیں۔ مراقبہ میں بند آنکھوں سے یہ تصور کیا جائے کہ شیشے کا ایک جار (JAR) ہے اور اس جار کی اندرونی دیواروں پر زمین پر موجود اشیاء نقش و نگار کی صورت میں موجود ہیں۔ دائرہ بینی کی مشق چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک مرتبہ رات کے وقت کی جائے اور جار بینی کی مشق حسِ معمول اسباق کی طرح صبح و شام کی جائے۔
اس مشقوں کے دوران یہ احتیاط ضروری ہے کہ دائرہ بینی کی مشق ایسی جگہ کی جائے جہاں روشنی ہو اور یہ روشنی براہِ راست بورڈ کے اوپر پڑتی رہے۔ ایسا ہرگز نہ کیا جائے کہ ٹیبل لیمپ میں بلب روشن کر کے خاص طوور پر روشنی ڈالی جائے اس کے برعکس جار بینی کی مشق حسبِ معمول اندھیرے میں کی جائے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 156 تا 158

ٹَیلی پَیتھی سیکھئے کے مضامین :

0.1 - اِنتساب 1 - پیشِ لفظ، ٹیلی پیتھی سیکھئے 2 - ٹَیلی پَیتھی کیا ہے؟ 3 - نظر کا قانون 4 - ٹائم اسپیس 5 - کہکشانی نظام 5.1 - حضرت سلیمانؑ کا دربار 5.2 - خیال کی قوت 6 - خیالات کے تبادلہ کا قانون 6.1 - ارتکازِ توجہ 7 - ٹیلی پیتھی کا پہلا سبق 8 - مٹھاس اور نمک 8.1 - آئینہ بینی 10 - ٹیلی پیتھی اور سانس کی مشقیں 11 - ٹیلی پیتھی کا دوسرا سبق 12 - فکرِ سلیم 13 - قبر میں پیر 13.1 - ایک انسان ہزار جسم 13.2 - شیر کی عقیدت 14 - لہروں میں ردوبدل کا قانون 15 - کیفیات و واردت سبق 2 16 - علم کی درجہ بندی 16.1 - شاہد اور مشہود 17 - دماغی کشمکش 18 - ٹیلی پیتھی کا تیسرا سبق 19 - سائنس کا عقیدہ 20 - کیفیات و واردات سبق 3 21 - باطنی آنکھ 21 - تصور کی صحیح تعریف 22 - ٹیلی پیتھی کا چوتھا سبق 23 - 126 عناصر 24 - کیفیات و واردات سبق 4 25 - عالم تمام حلقہ دامِ خیال ہے 26 - قانونِ فطرت 27 - ٹیلی پیتھی کا پانچواں سبق 28 - ٹیلی پیتھی کا چھٹا سبق 29 - قیدو بند کی حالت 30 - چھٹے سبق کے دوران مرتب ہونیوالی کیفیات 31 - ساتواں سبق 32 - ٹیلی پیتھی کے ذریعے تصرف کا طریقہ 33 - آٹھواں سبق 34 - دماغ ایک درخت 35 - رُوحانی انسان 36 - روحانیت اور استدراج
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)