نیتا آنند بابا نیل کنٹھ راؤ
مکمل کتاب : سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ
مصنف : سہیل احمد عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14733
آپ مرہٹہ قوم کے ایک اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ مدراس کے رہنے والے اور جبل پور کے کسی آفس میں کلرک تھے۔ باباتاج الدینؒ سے گہری عقیدت تھی۔ بابا صاحب سے دلی وابستگی کا یہ عالم تھا کہ باباصاحبؒ کا فوٹو پاس رکھتے تھے اور اس کی پوجا کرتے تھے۔ ایک دن فوٹو سامنے رکھے ہوئے ہدیۂ عقیدت پیش کررہے تھے کہ منظر بدل گیا۔ دیکھاکہ نہ فوٹو سامنے ہے اور نہ آپ اپنے مکان میں موجود ہیں بلکہ تاج الدینؒ باباایک عجیب شان سے جلوہ افروز ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر نیل کنٹھ راؤ صاحب بے ہوش ہوگئے۔ ہوش میں آنے کے بعد وارفتگی اور جذب میں شکردرہ بابا تاج الدین کے پاس پہنچے۔ لوگوں نے دیکھا کہ آپ مست وبے خود باباصاحب کی شان میں گیت گاتے رہتے تھے۔
کچھ عرصہ شکردرہ میں رہنے کے بعد بابا نیل کنٹھ راؤ جبل پورچلے گئے۔ جبل پور میں ہزاروں لوگوں نے آپ سے فیض پایا۔ ۱۹۳۱ء میں آپ اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ آپ کی سمادھی ناگپور میں موجود ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 185 تا 186
سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔