مقدمہ
مکمل کتاب : سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ
مصنف : سہیل احمد عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14638
ایک روز آپ کامٹی میں حضرت سید صاحب کے مزار کے قریب ٹہل رہے تھے۔ ایک مارواڑی پر کسی نے مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔ وہ اس کی پیروی کے لئے کچہری جا رہا تھا اور پریشان حال تھا۔ آپ اسے دیکھ کر قہقہہ لگا کر ہنسے اور فرمایا۔’’نالش تو خارج ہوگئی۔‘‘
اس نے سوچا کچہری جاکر دیکھنا چاہئے۔ جاکر دیکھا تو مقدمہ واقعی خارج ہو چکا تھا۔ وہ صدق دل سے شیرینی لیکر حاضرِ خدمت ہوا۔ آپ نے حکم دیا۔’’ہم کو کیا دیتاہے، بچوں کو تقسیم کردے۔‘‘
کامٹی میں اس قسم کے بہت سے واقعات ظہورمیں آئے۔ اس کے بعد پاگل خانے میں آپ کی تشریف آوری ہوئی جہاں ایسے بہت سے واقعات ظہور میں آئے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 49 تا 49
سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔