قانونِ فطرت

مکمل کتاب : ٹَیلی پَیتھی سیکھئے

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=45130

سوال: ٹیلی پیتھی اور دیگرماورائی علوم کے ضمن میں جن قوتوں اور صلاحیتوں کا ذکر کیا جاتا ہے، کیا ان صلاحیتوں کے حصول کے لئے کوئی بھی شخص کوشش کر سکتا ہے یا یہ عمل ایسے لوگوں کے لئے مخصوص ہے جو غیر معمولی قوت کے حامل ہیں؟
جواب: کائنات میں موجود جملہ مخلوقات میں انسان سب سے پیچیدہ نفسیات و چبیعات کا حامل ہے۔ بعض اوقات کچھ افراد سے ایسے افعال سر زد ہوتے ہیں جنہیں ہم SUPER NATURAL یعنی مافوق الفطرت کہہ دیتے ہیں اور جو عام لوگوں کی نظروں میں عجیب و غریب اور حیرت انگیز ہوتے ہیں۔ حالاں کہ غور کیا جائے تو اس کارخانہ قدرت میں کوئی چیز مافوق الفطرت نہیں ہے۔ چونکہ ہر شئے کی ابتدا اور انتہا قوانین فطرت کے تحت ہے، اس لئے یہاں کوئی موجود شئے فطرت سے بالاتر نہیں ہو سکتی۔
ہماری اس کائنات میں فطرت کے بے شمار قوانین کار فرما ہیں۔ ان میں سے کچھ ہمیں معلوم ہیں اور بہت سے قوانین ہمیں اپنی لا علمی کی وجہ سے معلوم نہیں۔ جن کے بارے میں ہمارا علم ناقص ہے انہیں ہم فوراً فوق الفطرت کہہ دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہمارے اندر یہ صلاحیت موجود ہے کہ ہم محض اپنے ” تصور” کی قوت سے چار ہزار میل پر بیٹھے ہوئے کسی دوسرے شخص کو متاثر کر دیں یا کسی بیمار کے بدن پر ہاتھ پھیر کر اس کا مرض دور کر دیں۔ کسی شخص کو چند منٹ نظر جما کر دیکھیں اور اس پر نیند طاری ہو جائے۔ ہم اپنی آنکھوں کو بند کر کے لاہور کے انارکلی بازار یا لندن کے پکاڈلی کا تصور قائم کریں اور وہاں کا پورا جیتا جاگتا منظر ہمارے سامنے اس طرح آجائے گا یا ہم خود ان بازاروں میں چل پھر رہے ہیں ۔ قدرت نے ہمارے اندر یہ صلاحیت بھی ودیعت کی ہے کہ ہم دوسروں کے دل کا حال معلوم کر سکتے ہیں۔ طفرت نے ہمارے دماغ میں یہ قوت بھی رکھی ہے کہ مستقبل میں پیش آنے والے واقعات پردہ اسکرین پر فلم کی طرح ہمارے سامنے رقصں رہیں۔
یہ تمام صلاحیتیں کسی نہ کسی قانون کے مطابق ہیں۔ مگر جب کسی شخص میں اس قسم کی کوئی قوت متحرک پاتے ہیں تو اُسے سُپر نیچرل کہہ دیتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے ہماری کائنات میں فوقالفطرت کوئی چیز نہیں ہے۔
ہم میں سے ہر شخص خاص خاص مشقوں، مجاہدوں اور ریاضتوں کے ذریعے دماغ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کر کے اس علوم کو حاصل کر سکتا ہے۔ جنہیں ٹیلی پیتھی، غیب بینی، سچے خواب، مستبل بینی، شرح صدر، THOUGHT READING ، دورانِ علاج بذریعہ خیال، تاثیر بذریعہ تصور، انتقالِ امواج، مسمر یزم، ہپناٹزم کا نام دیا جاتا ہے، اگر آپ بھی اپنے اندر غیر معمولی ذہنی صلاحٰتیں اور قوتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں تو کسی استادِ کامل کینگرانی میں مشقیں کیجئے، آپ میں بھی غیر معمولی قوتیں پیدا ہو جائیں گی۔
ایک بات یاد رکھئے، ہر انسان اپنی سیرت کی بنا پر از سرِ نو جنم لیتا ہے اور اوجِ ثریا تک پہنچ جاتا ہے۔ سیرت کی جڑیں اخلاقی قدروں سے نشوونما پاتی ہیں۔ اس لئے اگر آپ مستقبل بینی کے لئے قدم اٹھاتے ہیں تو پہلے اپنی سیرت کا جائزہ لیجئے، اپنی مستقل مزاجی کا امتحان لیجئے کیوں کہ پیش بینی کا آغاز آپ کی اپنی ذات سے ہو سکتا ہے۔ پہلے آپ انے اوپر تجربات کریں گے۔ اس کے بعد یہی طاقت دوسروں پر آزمائی جائے گی۔ اگرپ کی سیرت قابل اطمینان نہیں ہے تو آپ غلط راستوں پر بھی جا سکتے ہیں۔ قدرت کا چلن یہ ہے کہ کوئی غیر معمولی طاقت اسی کو ملتی ہے جو اس موزوں استعمال جانتا ہے اور جو لوگ اس قسم کی طاقت حاصل کرنے کے بعد بے جا فخر اور گھمنڈ کے نشے میں غیر اخلاقی اور غیر انسانی حرکات شروع کر دیتے ہیں ان سے یہ طاقت چھین لی جاتی ہے۔ اس لئے یاد رکھئے کہ سب سے پہلے آپ کے دل میں اپنی شخصی تعمیر اور پھر تعمیر کائنات کا عزم ہونا چاہئے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 153 تا 155

ٹَیلی پَیتھی سیکھئے کے مضامین :

0.1 - اِنتساب 1 - پیشِ لفظ، ٹیلی پیتھی سیکھئے 2 - ٹَیلی پَیتھی کیا ہے؟ 3 - نظر کا قانون 4 - ٹائم اسپیس 5 - کہکشانی نظام 5.1 - حضرت سلیمانؑ کا دربار 5.2 - خیال کی قوت 6 - خیالات کے تبادلہ کا قانون 6.1 - ارتکازِ توجہ 7 - ٹیلی پیتھی کا پہلا سبق 8 - مٹھاس اور نمک 8.1 - آئینہ بینی 10 - ٹیلی پیتھی اور سانس کی مشقیں 11 - ٹیلی پیتھی کا دوسرا سبق 12 - فکرِ سلیم 13 - قبر میں پیر 13.1 - ایک انسان ہزار جسم 13.2 - شیر کی عقیدت 14 - لہروں میں ردوبدل کا قانون 15 - کیفیات و واردت سبق 2 16 - علم کی درجہ بندی 16.1 - شاہد اور مشہود 17 - دماغی کشمکش 18 - ٹیلی پیتھی کا تیسرا سبق 19 - سائنس کا عقیدہ 20 - کیفیات و واردات سبق 3 21 - باطنی آنکھ 21 - تصور کی صحیح تعریف 22 - ٹیلی پیتھی کا چوتھا سبق 23 - 126 عناصر 24 - کیفیات و واردات سبق 4 25 - عالم تمام حلقہ دامِ خیال ہے 26 - قانونِ فطرت 27 - ٹیلی پیتھی کا پانچواں سبق 28 - ٹیلی پیتھی کا چھٹا سبق 29 - قیدو بند کی حالت 30 - چھٹے سبق کے دوران مرتب ہونیوالی کیفیات 31 - ساتواں سبق 32 - ٹیلی پیتھی کے ذریعے تصرف کا طریقہ 33 - آٹھواں سبق 34 - دماغ ایک درخت 35 - رُوحانی انسان 36 - روحانیت اور استدراج
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)