فیض اور فیض یافتگان

مکمل کتاب : سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ

مصنف : سہیل احمد عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14716

بابا تاج الدین ؒ ناگپوری علوم و فیوض کا ایسا سمندر ہیں جس سے ہزاروں لاکھوں افراد اپنے اپنے ظرف کے مطابق فیض یاب ہوئے۔ نہ صرف مسلمان بلکہ ہندو، پارسی، عیسائی، سکھ، سب دربارتاج الاولیاءؒ میں حاضر ہوتے اور ظاہری و باطنی ہر قسم کے فیض ونعمت کے موتی چنتے۔ سالکین، متلاشیانِ حق اور طالبین سب کی دلی مراد باباصاحبؒ کی ایک نظر میں برآئی۔ باباصاحبؒ کا ارشاد ہے، میں سوالاکھ ولی بناؤں گا۔ فیض کی یہ تقسیم اس وقت بھی جاری تھی جب آپ اس مادی دنیا میں جلوہ افروز تھے اور اب بھی جاری ہے جب آپ پسِ پردہ موجود ہیں۔ بابا صاحبؒ کایہ بھی فرمان ہے کہ آج تک کسی سے پانچ پیسے نہیں بنے، میں پانچ پیسے بناؤں گا۔ میرا نام تاج الدین ہے۔

بابا تاج الدین ؒ کے ہاں مروجہ طرزوں میں بیعت وارشاد کا طریقہ رائج نہ تھا۔ لوگ حاضر ہوتے اوربابا صاحب جس کے لئے جو ضروری سمجھتے اس کو تلقین کر دیتے۔ کسی کوکم کھانے کا حکم ہوتا تو کسی سے کہا جاتاکہ خوب کھاؤ۔ کسی کو خلوت نشیں کردیتے اور کسی کو جلوت میں رہنے کے لئے ارشاد فرماتے۔ باباصاحبؒ کی روحانی توجہ اورنگہداشت میں جو مادرانہ اور پدرانا شفقت ومحبت کا عنصر موجود تھا اس کے پیش نظر باباصاحبؒ کے فیض یافتگان کو بابا صاحبؒ کے بچے کہا جاتاتھا۔

بابا صاحبؒ کے فیض یافتگان کا تذکرہ بالواسطہ باباصاحب کا تذکرہ ہے۔ ان تذکروں میں بابا صاحب موجود ہیں۔ ان کامخصوص طرزِتخاطب، طریقۂ تعلیم اورتصرف موجودہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے متعلق باباصاحب نے کچھ ایسے فقرے ارشاد فرمائے جن سے ان کی روحانی قدرومنزلت کا اظہار یا باباصاحبؒ سے ان کے روحانی تعلق کا اشارہ ملتاہے۔ فیض یافتگان کی فہرست میں ان درویشوں کوبھی شامل کیا گیا ہے جو بابا صاحبؒ کے دربار میں موجود رہتے تھے۔ کتنے ہی باسعادت ایسے بھی ہیں جو عوام کے سامنے نہیں آئے اورخاموشی سے اپنا کام کرکے اس دنیاسے رخصت ہوگئے۔

قلندر بابااولیاءؒ کے ارشادات سے پتہ چلتاہے کہ باباتاج الدینؒ کے زمانۂ حیات میں دوہستیاں ایسی تھیں جنہیں باباصاحبؒ سے خصوصی روحانی نسبت حاصل ہوئی۔ ایک حضرت انسان علی شاہؒ اور دوسرے مریم بی اماںؒ۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 151 تا 152

سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین :

انتساب پیش لفظ اقتباس 1 - روحانی انسان 2 - نام اور القاب 3 - خاندان 4 - پیدائش 5 - بچپن اورجوانی 6 - فوج میں شمولیت 7 - دو نوکریاں نہیں کرتے 8 - نسبت فیضان 9 - پاگل جھونپڑی 10 - شکردرہ میں قیام 11 - واکی میں قیام 12 - شکردرہ کو واپسی 13 - معمولات 14 - اندازِ گفتگو 15 - رحمت و شفقت 16 - تعلیم و تلقین 17 - کشف و کرامات 18 - آگ 19 - مقدمہ 20 - طمانچے 21 - پتّہ اور انجن 22 - سول سرجن 23 - قریب المرگ لڑکی 24 - اجنبی بیرسٹر 25 - دنیا سے رخصتی 26 - جبلِ عرفات 27 - بحالی کا حکم 28 - دیکھنے کی چیز 29 - لمبی نکو کرورے 30 - غیبی ہاتھ 31 - میڈیکل سرٹیفکیٹ 32 - مشک کی خوشبو 33 - شیرو 34 - سرکشن پرشاد کی حاضری 35 - لڈو اور اولاد 36 - سزائے موت 37 - دست گیر 38 - دوتھال میں سارا ہے 39 - بدکردار لڑکا 40 - اجمیر یہیں ہے 41 - یہ اچھا پڑھے گا 42 - بارش میں آگ 43 - چھوت چھات 45 - ایک آدمی دوجسم۔۔۔؟ 46 - بڑے کھلاتے اچھے ہو جاتے 47 - معذور لڑکی 48 - کالے اور لال منہ کے بندر 49 - سونا بنانے کا نسخہ 50 - درشن دیوتا 51 - تحصیلدار 52 - محبوب کا دیدار 53 - پانچ جوتے 54 - بیگم صاحبہ بھوپال 55 - فاتحہ پڑھو 56 - ABDUS SAMAD SUSPENDED 57 - بدیسی مال 58 - آدھا دیوان 59 - کیوں دوڑتے ہو حضرت 60 - دال بھات 61 - اٹیک، فائر 62 - علی بردران اورگاندھی جی 63 - بے تیغ سپاہی 64 - ہندو مسلم فساد 65 - بھوت بنگلہ 66 - اللہ اللہ کر کے بیٹھ جاؤ 67 - شاعری 68 - وصال 69 - فیض اور فیض یافتگان 70 - حضرت انسان علی شاہ 71 - مریم بی اماں 72 - بابا قادر اولیاء 73 - حضرت مولانا محمد یوسف شاہ 74 - خواجہ علی امیرالدین 75 - حضرت قادر محی الدین 76 - مہاراجہ رگھو جی راؤ 77 - حضرت فتح محمد شاہ 78 - حضرت کملی والے شاہ 79 - حضرت رسول بابا 80 - حضرت مسکین شاہ 81 - حضرت اللہ کریم 82 - حضرت بابا عبدالرحمٰن 83 - حضرت بابا عبدالکریم 84 - حضرت حکیم نعیم الدین 85 - حضرت محمد عبدالعزیز عرف نانامیاں 86 - نیتا آنند بابا نیل کنٹھ راؤ 87 - سکّوبائی 88 - بی اماں صاحبہ 89 - حضرت دوّا بابا 90 - نانی صاحبہ 91 - حضرت محمد غوث بابا 92 - قاضی امجد علی 93 - حضرت فرید الدین کریم بابا 94 - قلندر بابا اولیاء 94.1 - سلسلۂ عظیمیہ 94.2 - لوح و قلم 94.3 - نقشے اور گراف 94.4 - رباعیات
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)