غیبی ہاتھ
مکمل کتاب : سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ
مصنف : سہیل احمد عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14649
ایک دن ڈاکٹر کاشی ناتھ راؤ اپنے کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ یکایک باباتاج الدینؒ ان کے کمرے میں داخل ہوئے۔ باباصاحبؒ کے چہرے سے جلال برس رہا تھا۔ بابا صاحبؒ کی بدلی ہوئی کیفیت دیکھ کر ڈاکٹر صاحب گھبراگئے۔ انہیں یاد آیا کہ باباصاحب کو تو ان کے کمرے میں باہر سے تالا لگا کربند کر دیا گیا تھا۔ پھر آپ یہاں کیسے آگئے! ابھی وہ یہ سوچ رہے تھے کہ ایک نامعلوم آواز گونجی ’’السلام علیکم‘‘۔ باباصاحبؒ نے جواباً کہا ’’وعلیکم السلام‘‘۔ ساتھ ہی دیوار سے ایک ہاتھ نمودار ہوکر باباصاحبؒ کی طرف بڑھا۔ باباصاحب نے مصافحہ کیا اور ہاتھ غائب ہوگیا۔ باباصاحبؒ بھی نظروں سے اوجھل ہوگئے۔ ڈاکٹرصاحب دوڑتے ہوئے باباصاحبؒ کے کمرے تک پہنچے اوردروازہ کھول کر دیکھا تو باباصاحبؒ مراقبہ کی حالت میں بیٹھے تھے۔
اسی زمانے میں گیارہ پاگل بیک وقت پاگل خانے سے فرار ہوگئے، لیکن اگلے روز خود ہی آگئے۔ ڈاکٹر صاحب پاگلوں کے پاس کھڑے تھے کہ پاگل خانے کا انگریز افسرِ اعلیٰ آگیا۔ ابھی ڈاکٹرکاشی ناتھ راؤ اورافسرِاعلیٰ میں گفتگو ہو رہی تھی کہ بابا تاج الدین وہاں آئے اورانگریزکو مخاطب کرکے کہا۔’’تویہاں کیا کرتاہے، بنگلے پر جا کہ میم صاحبہ کا انتقال ہوگیا‘‘۔افسرِ اعلیٰ گھر پہنچا تو اس کی بیوی کے انتقال کا تار موجود تھا۔ اس واقعہ کے بعد وہ بھی باباصاحب کے شیدائیوں میں شمار ہونے لگا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 58 تا 58
سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔