فوج میں شمولیت

مکمل کتاب : سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ

مصنف : سہیل احمد عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14611

ایک مرتبہ ناگپور کی کنہان ندی میں شدید طغیانی آگئی اورسیلاب میں بابا صاحب کے سرپرستوں کا سارا سامان بہہ گیا۔ بےسروسامانی بابا صاحب کی ملازمت کا فوری سبب بنی۔ باباصاحب نے فوج میں شمولیت اختیار کرلی۔ اورناگپور کی رجمنٹ نمبر۸؍(مدراسی پلٹن) میں شامل کرلئے گئے۔ اس وقت آپ کی عمر ۱۸؍سال تھی۔
کچھ عرصہ بعد بابا صاحب کی رجمنٹ کا تقرّر ساگر میں کردیا گیا۔ بابا تاج الدینؒ کے نواسے قلندربابا اولیاءؒ لکھتے ہیں:
نانا تاج الدین فوج میں بھرتی ہونے کے بعد ساگر ڈپو میں تعینات کئے گئے تھے۔ رات کے ۹؍ بجے گنتی سے فارغ ہوکر بابا داؤد مکّی کے مزار پر تشریف لے جاتے۔ وہاں صبح تک مراقبہ اورمشاہدہ میں مصروف رہتے اور صبح سویرے پریڈ کے وقت ڈپو میں پہنچ جاتے۔ یہ مشغلہ پورے دو سال تک جاری رہا۔ دوسال بعد بھی ہفتہ میں ایک دو بار ان کے یہاں حاضری ضرور دیا کرتے تھے۔ جب تک ساگر میں رہے اس معمول میں فرق نہیں آیا۔
کامٹی میں باباتاج الدین کی نانی کو جب اس بات کی خبر ملی کہ نواسہ راتوں کو غائب رہتا ہے تو خیال آیا کہ شاید آپ بری صحبتوں کا شکار ہوکر بے راہ رو ہوگئے ہیں۔ یہ سوچ کر نانی صاحبہ ساگر جاکر ٹھہریں تاکہ یہ معلوم کریں کہ نواسہ راتوں کو کہاں رہتا ہے۔ نانی نے اس خبر کو سچ پایا کہ نواسہ رات کو کہیں جاتا ہے۔ ایک رات کہیں باہر رہ کر صبح باباصاحب گھر آئے تو نانی نے ناشتہ سامنے رکھا۔ باباصاحب نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ بھوک نہیں ہے۔ اس جواب سے نانی مزید فکرمند ہوئیں اور پکّا ارادہ کرلیا کہ رات کو نواسے کا تعاقب کرکے دیکھیں گی کہ وہ کہاں جاتا ہے۔
رات کو جب بابا صاحب ویرانے کی طرف روانہ ہوئے، نانی بھی نظر بچا کر چپکے چپکے ہولیں۔ دیکھا کہ نواسہ ایک مزار کے اندر داخل ہوا۔ چندے انتظار کے بعد اندر جاکر دیکھا تو بابا صاحب ذکر وفکر میں مشغول تھے۔ نواسے کی عبادت وریاضت میں حد درجہ مستغرق دیکھ کر نانی صاحبہ کے دل کا بوجھ اترگیا۔ انہوں نے بابا صاحب کو بہت دعائیں دیں اور خاموش سے واپس چلی آئیں۔
بابا صاحب صبح کو نانی کے پاس آئے تو ان کے ہاتھوں میں چھوٹے چھوٹے پتھر تھے۔ نانی صاحبہ نے ناشتہ پیش کیا تو بابا صاحب بے پتھر دکھاتے ہوئے کہا۔
’’نانی! میں تویہ لڈوپیڑے کھاتا ہوں۔‘‘
یہ کہہ کر باباصاحب نے پتھروں کو یوں کھانا شروع کیا جیسے کوئی مٹھائی کھاتاہے۔ نواسے کی یہ کیفیت دیکھ نانی کوکچھ کہنے کی ہمت نہیں ہوئی۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 22 تا 23

سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین :

انتساب پیش لفظ اقتباس 1 - روحانی انسان 2 - نام اور القاب 3 - خاندان 4 - پیدائش 5 - بچپن اورجوانی 6 - فوج میں شمولیت 7 - دو نوکریاں نہیں کرتے 8 - نسبت فیضان 9 - پاگل جھونپڑی 10 - شکردرہ میں قیام 11 - واکی میں قیام 12 - شکردرہ کو واپسی 13 - معمولات 14 - اندازِ گفتگو 15 - رحمت و شفقت 16 - تعلیم و تلقین 17 - کشف و کرامات 18 - آگ 19 - مقدمہ 20 - طمانچے 21 - پتّہ اور انجن 22 - سول سرجن 23 - قریب المرگ لڑکی 24 - اجنبی بیرسٹر 25 - دنیا سے رخصتی 26 - جبلِ عرفات 27 - بحالی کا حکم 28 - دیکھنے کی چیز 29 - لمبی نکو کرورے 30 - غیبی ہاتھ 31 - میڈیکل سرٹیفکیٹ 32 - مشک کی خوشبو 33 - شیرو 34 - سرکشن پرشاد کی حاضری 35 - لڈو اور اولاد 36 - سزائے موت 37 - دست گیر 38 - دوتھال میں سارا ہے 39 - بدکردار لڑکا 40 - اجمیر یہیں ہے 41 - یہ اچھا پڑھے گا 42 - بارش میں آگ 43 - چھوت چھات 45 - ایک آدمی دوجسم۔۔۔؟ 46 - بڑے کھلاتے اچھے ہو جاتے 47 - معذور لڑکی 48 - کالے اور لال منہ کے بندر 49 - سونا بنانے کا نسخہ 50 - درشن دیوتا 51 - تحصیلدار 52 - محبوب کا دیدار 53 - پانچ جوتے 54 - بیگم صاحبہ بھوپال 55 - فاتحہ پڑھو 56 - ABDUS SAMAD SUSPENDED 57 - بدیسی مال 58 - آدھا دیوان 59 - کیوں دوڑتے ہو حضرت 60 - دال بھات 61 - اٹیک، فائر 62 - علی بردران اورگاندھی جی 63 - بے تیغ سپاہی 64 - ہندو مسلم فساد 65 - بھوت بنگلہ 66 - اللہ اللہ کر کے بیٹھ جاؤ 67 - شاعری 68 - وصال 69 - فیض اور فیض یافتگان 70 - حضرت انسان علی شاہ 71 - مریم بی اماں 72 - بابا قادر اولیاء 73 - حضرت مولانا محمد یوسف شاہ 74 - خواجہ علی امیرالدین 75 - حضرت قادر محی الدین 76 - مہاراجہ رگھو جی راؤ 77 - حضرت فتح محمد شاہ 78 - حضرت کملی والے شاہ 79 - حضرت رسول بابا 80 - حضرت مسکین شاہ 81 - حضرت اللہ کریم 82 - حضرت بابا عبدالرحمٰن 83 - حضرت بابا عبدالکریم 84 - حضرت حکیم نعیم الدین 85 - حضرت محمد عبدالعزیز عرف نانامیاں 86 - نیتا آنند بابا نیل کنٹھ راؤ 87 - سکّوبائی 88 - بی اماں صاحبہ 89 - حضرت دوّا بابا 90 - نانی صاحبہ 91 - حضرت محمد غوث بابا 92 - قاضی امجد علی 93 - حضرت فرید الدین کریم بابا 94 - قلندر بابا اولیاء 94.1 - سلسلۂ عظیمیہ 94.2 - لوح و قلم 94.3 - نقشے اور گراف 94.4 - رباعیات
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)