ساتواں سبق

مکمل کتاب : ٹَیلی پَیتھی سیکھئے

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=45142

سانس کی مشق:
داہنے ہاتھ کے انگوٹھے سے سیدھے نتھنے کو بند کر لیں اور بائیں نتھنے سے دس سیکنڈ تک سانس کھینچ کر بایاں نتھنا چھنگلیا سے بند کر لیں اور تیس ۳۰ سیکنڈ تک سانس روک لیں۔ تیس سیکنڈ کے بعد سیدھے نتھنے سے دس سیکنڈ تک سانس خارج کریں۔
اب دوبارہ دائیں نتھنے ہی سے دس سیکنڈ تک سانس اندر کھینچیں۔ بائیں نےنتھنے پر سے چھنگلیا ہٹا کر دوبارہ دائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے دایاں نتھنا بند کر لیں۔ سانس کو تیس۳۰ سیکنڈ تک روکے رکھیں۔ پھر بائیں نتھنے سے دس سیکنڈ سانس باہر نکالیں۔ یہ ایک چکر ہو گیا۔
اوقاتِ مشق:
صبح سورج نکلنے سے قبل اور رات سونے سے پہلے۔ لیکن یہ عمل آدھی رات سے پہلے کر لیا جائے۔
سانس لینے کی تعداد:
صبح کے وقت پانچ چکر، رات کے وقت دس چکر۔
مراقبی میں بیٹھ جائیں۔ آنکھوں کے اوپر روئیں دار سیاہ کپڑا اس طرح باندھ لیں کہ آنکھوں کے پپوٹوں پر ہلکا سا دباؤ پڑتا رہے۔ رومال کی بندش اتنا دیادہ نہ ہو کہ دکھنے لگیں۔ رومال باندھنے سے مقصد یہ ہے کہ پپوٹوں پر اتنا لطیف سا دباؤ رہے کہ کہ پپوٹے حرکت نہ کر سکیں۔ اب یہ تصور کریں کہ الٹی طرف کا دماغ ANTI- CLOCK- WISE گھوم رہا ہے۔ اس مشق کے دوران اکثر یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی طالبعلم دماغ کو گھماتا ہے تو جسم بھی ہلنے لگتا ہے۔ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ سر نہ ہلے۔ پندرہ منٹ صبح اور پندرہ منٹ رات، دماغ کو گردش دینے کی یہ مشق جاری رکھی جائے۔
اس مشق کے ساتھ ساتھ کسی ایسے آدمی کا انتخاب کریں جو پاکیزہ ذہن ہو اور آپ سے انسیت رکھتا ہو۔ ایک بڑی میز کے اوپر لکڑی کا ایک اونچا تختہ اس طرح فٹ کر لیں کہ آمنے سامنے دو بیٹھے ہوئےآدمی نظر نہ آئیں۔دیار کی لکڑی کے پچاس عدد گٹکے (جیسا لوڈو کا پانسہ ہوتا ہے ) بنوا لیں۔ گٹکے کو نیلے رنگ سے پینٹ کروا لیں اور ہر گٹکے کے چھ پہلوؤں پر سفید رنگ سے ہندسے لکھوائیں۔ پانسہ کے ہع پہلو پر ایک ہندسہ لکوائیں یعنی ایک پانسہ کے ہر پہلو پر چھ مرتبہ ایک ۱ کا ہندسہ لکھا جائے گا۔ دوسرے پانسہ کے ہر پہلو پر چھ مرتبہ دو ۲ کا ہندسہ لکھا جائے گا۔ تیسرے پانسہ کے ہر پہلو پر چھ مرتبہ تین ۳ کا ہندسہ لکھا جائے گا۔ اس طرح پچاس پانسے لکھوائے جائیں۔
میز کے دونوں طرف دو اسٹول ڈال دیں اور دونوں آدمی بیٹھ جائیں۔ پچیس پانسے ایک صاحب کے پاس رہیں گے اور پچیس پانسے دوسرے صاحب کے پاس رہیں گے۔ دونوں صاحبان ایک کاپی اور پینسل بھی اپنے پاس رکھیں۔
دونوں میں سے ایک صاحب اپنے ذہن میں یہ بات سوچیں کہ سامنے بیٹھا ہوا آدمی نمبر ایک ۱ کا پانہ پھینکے اور نمبر ایک ۱ کا ہندسہ کاپی پر لکھ لیں۔ جب پانہ پھینکا جائے تو اس کا نمبر بھی کاپی پر اتار لیاجائے۔
مطلب یہ ہے کہ وہ ہندسہ جو آپ نے سوچا ہے کاپی پر لکھ لیا جائے اور وہ ہندسہ جو پھینکا گیا ہے ، اس کا نمبر بھی نوٹ کر لیا جائے۔
جب دونوں طرف سے پچیس پچیس پانسوں کا تبادلہ پورا ہر جائے تو دونوں صاحبان یہ دیکھیں کہ ذہن نے کس حد تک رہنمائی کی۔ یعنی کتنے پانسے آپ کی سوچ کےمطابق ڈالے گئے۔ اس مشق کو اس وقت تک جاری رکھا جائے جب تک پچھتر فی صد کامیابی ہو۔ کامیابی سے مراد یہ ہے کہ جو ہندسے آپ کے ذہن میں آئیں، فریقِ ثانی وہی ہندسہ تختہ کے اس پار پھینکے۔
یہ مشق فرصت کے اوقات متیعن کر کے چوبیس گھنٹے میں پندرہ پندرہ منٹ دو وقت کی جائے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 166 تا 168

ٹَیلی پَیتھی سیکھئے کے مضامین :

0.1 - اِنتساب 1 - پیشِ لفظ، ٹیلی پیتھی سیکھئے 2 - ٹَیلی پَیتھی کیا ہے؟ 3 - نظر کا قانون 4 - ٹائم اسپیس 5 - کہکشانی نظام 5.1 - حضرت سلیمانؑ کا دربار 5.2 - خیال کی قوت 6 - خیالات کے تبادلہ کا قانون 6.1 - ارتکازِ توجہ 7 - ٹیلی پیتھی کا پہلا سبق 8 - مٹھاس اور نمک 8.1 - آئینہ بینی 10 - ٹیلی پیتھی اور سانس کی مشقیں 11 - ٹیلی پیتھی کا دوسرا سبق 12 - فکرِ سلیم 13 - قبر میں پیر 13.1 - ایک انسان ہزار جسم 13.2 - شیر کی عقیدت 14 - لہروں میں ردوبدل کا قانون 15 - کیفیات و واردت سبق 2 16 - علم کی درجہ بندی 16.1 - شاہد اور مشہود 17 - دماغی کشمکش 18 - ٹیلی پیتھی کا تیسرا سبق 19 - سائنس کا عقیدہ 20 - کیفیات و واردات سبق 3 21 - باطنی آنکھ 21 - تصور کی صحیح تعریف 22 - ٹیلی پیتھی کا چوتھا سبق 23 - 126 عناصر 24 - کیفیات و واردات سبق 4 25 - عالم تمام حلقہ دامِ خیال ہے 26 - قانونِ فطرت 27 - ٹیلی پیتھی کا پانچواں سبق 28 - ٹیلی پیتھی کا چھٹا سبق 29 - قیدو بند کی حالت 30 - چھٹے سبق کے دوران مرتب ہونیوالی کیفیات 31 - ساتواں سبق 32 - ٹیلی پیتھی کے ذریعے تصرف کا طریقہ 33 - آٹھواں سبق 34 - دماغ ایک درخت 35 - رُوحانی انسان 36 - روحانیت اور استدراج
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)