دنیا سے رخصتی
مکمل کتاب : سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ
مصنف : سہیل احمد عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14644
ایک روز میں (مصنّف تاج قطبی) نے کامٹی میں ارادہ کیا کہ پاگل خانے جاکر درخواست کروں کہ میرے فرزند فخرالدین کے لئے شفا کی دعا فرمائیں جو چار مہینے سے سخت بیمار تھا۔ تقریباً بارہ بجے پاگل خانے میں داخل ہوا۔ آپ نے فرمایا۔ ’’کس لئے دعا کریں۔ وہ تو دنیا سے رخصت ہوگیا۔‘‘ اورپھر وہ الفاظ آپ نے فرمائے جو گزشتہ شب میرے دل میں پیدا ہوئے تھے۔ میں انگشت بدنداں رہ گیا کہ وہ الفاظ جو میں نے اپنے دل میں رکھے تھے، بابا حضور نے یک بیک کیسے کہہ دیئے۔ مجھے صبر کی تلقین فرمائی۔ جب میں وہاں سے لوٹا تو راستے میں ایک شخص نے بتایا کہ گیارہ بجے بچے کا انتقال ہوگیا۔ میں نے گھر جاکر میت کی تجہیز وتکفین کی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 53 تا 53
سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔