حضرت کملی والے شاہ
مکمل کتاب : سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ
مصنف : سہیل احمد عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14725
بابا تاج الدینؒ نے آپ کو گوڈر شاہ کا خطاب دیا تھا۔ عالم، فاضل اور عبادت گزار تھے۔ جب باباصاحبؒ کی خدمت میں شکردرہ آئے تو ایک جھونپڑے میں عزلت نشینی اختیار کرلی۔ کسی کو جھونپڑے کے اندر جانے کی اجازت نہ تھی۔ لوگ آپ کی غذا جو دال کا پانی ہوتی تھی اور چائے اندر سرکا دیتے تھے۔ ایک دن بابا تاج الدینؒ ان کے جھونپڑے کے پاس سے گزرے اور کہا۔’’ دروازہ کھول دو۔‘‘
جب دروازہ کھول دیا گیا تو کملی والے شاہ صاحب نے سماع کی خواہش ظاہر کی۔ چنانچہ ایک غزل شروع کی گئی اور آپ خوش و خرم اورمسرور بیٹھے سنتے رہے۔ دورانِ غزل یہ مصرعہ آیا
اِدھر خیال چلا اور اُدھر چلی لیلیٰ
یہ سنتے ہی آپ نے ایک نعرہ بلند کیا اور لیٹ گئے۔ جب تیسری بار یہ مصرعہ پڑھا گیا تو آپ کی روح پرواز کر گئی۔ شکردرہ کے تالاب کے کنارے دفن کئے گئے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 173 تا 173
سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔