حضرت محمد غوث بابا
مکمل کتاب : سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ
مصنف : سہیل احمد عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14738
آپ مدراس سے تعلق رکھتے تھے۔ اورشکردرہ میں اکھاڑے کے پیچھے ایک جھونپڑے میں آپ کا قیام تھا۔ آپ ایک عابد اور سالک تھے۔ اس لئے باباصاحبؒ نے آپ سے ارشاد وتبلیغ کا کام لیا۔ باباتاج الدینؒ کے روحانی مشن کو آپ نے وجے نگر اورکٹک کے علاقوں میں پھیلایا۔ ان علاقوں کے عوام کے علاوہ بااثر افراد بھی آ پ سے فیضیاب ہوئے ۔
حضر ت محمد غوث بابا نے اپنے یہاں ایک چھوٹا سالنگر خانہ بھی قائم کرر کھا تھا۔ جس سے درویشوں اور محتاجوں کو کھانا تقسیم کیا جاتاتھا۔ ۳؍ربیع الثانی ۱۳۳۸ھ کو آپ وجے نگر سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں انتقال ہوگیا۔ اور جسدِ خاکی شکردرہ لایا گیا۔ باباتاج الدینؒ کے حکم سے راجاباگ سوار کی طرف سرگردہ کی تکیہ میں سپردِ خاک کئے گئے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 189 تا 190
سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔