حضرت رسول بابا
مکمل کتاب : سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ
مصنف : سہیل احمد عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14726
بابا تاج الدینؒ کی خدمت میں ایک صاحب اکثر حاضر ہوتے جو ذات کے کومٹی (بنیا)تھے۔ ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی۔ اس لئے اکثر دعا کی درخواست کرتے۔ کئی دفعہ عرض کرنے کے بعد باباصاحب نے فرمایا۔’’ پہلا بچہ ہمارا ہوگا۔ جالے آ!‘‘
نوماہ بعد وہ صاحب ایک لڑکے کے باپ بن گئے۔ حسبِ وعدہ انہوں نے نوزائیدہ کو باباصاحبؒ کی خدمت میں پیش کیا۔ باباصاحبؒ نے بچے کا نام’’رسول‘‘ رکھا اورپرورش کے لئے اپنے ماموں عبدالرحمٰن صاحب کے حوالے کر دیا۔
رسول بابا پیدائشی مجذوب صفت تھے۔ باباصاحبؒ کے پاس آتے تو آپ کے گرد پروانے کی طرح چکّر کاٹتے۔ اکثر آپ مستانہ انداز میں ’’ یاتراب! یاتراب‘‘ کا نعرہ لگاتے۔
باباتاج الدینؒ کے دربار سے آپ کو یہ خدمت سپرد ہوئی تھی کہ جو بھی آسیب زدہ دربارِ تاج اولیاء میں آتا اورجہاں بھی ٹھہرتا، آپ اسی وقت وہاں پہنچ جاتے اور اس کو ٹھیک کردیتے۔ باباتاج الدینؒ کے وصال کے بعد آپ کا وصال ۱۸؍سال کی عمر میں ہوا اور باباصاحبؒ کے مزار کے قریب مدفون ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 173 تا 174
سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔