تحقیق اور تلاش

مکمل کتاب : نظریٗہ رنگ و نُور

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=16022

کسی علم کی کنہ تک پہنچنے کے لئے گہرائی تک جانا ضروری ہے۔ سطحی سوچ سے کسی علم کی کنہ تک پہنچنا ممکن نہیں ہے۔ دنیا کا کوئی بھی علم ایسا نہیں ہے جس میں تحقیق، تجسس، تلاش اور گہرائی موجود نہ ہو۔ جیسے جیسے ہم کسی علم کے اندر تفکر کرتے ہیں اسی مناسبت سے اس علم میں ہمیں نئے نئے نقطے نظر آتے ہیں اور جب ہم ان نکات پر اور زیادہ گہری نظر سے تفکر کرتے ہیں تو علم کی بے شمار شاخیں بن جاتی ہیں۔ جس علم کے بارے میں جتنے زیادہ لوگ تفکر کرنے والے موجود ہوتے ہیں یا کسی ایک علم کی ریسرچ میں جتنے زیادہ باہوش دماغ شامل ہو جاتے ہیں وہ علم اسی مناسبت سے ترقی کرتا رہتا ہے اور مبسوط علم بن جاتا ہے۔ ایسا علم جس کا اپنا ایک نظریہ، ایک فلسفہ اور اپنا ایک طرز استدلال ہوتا ہے۔
موجودہ دور میں سائنسی علوم میں بھی یہی عمل کارفرما ہے۔ ایک سائنسدان نے علم کے کسی ایک شعبہ پر تفکر کیا اور تفکر کرتے کرتے وہ کسی مثبت نتیجے پر پہنچا اور مر گیا۔ دوسرے سائنسدان نے اس علم کو آگے بڑھایا اور نتیجے میں کچھ روشن پہلو اور نمایاں ہو گئے۔ اسی طرح زیادہ سے زیادہ عالی دماغ اس تحقیق میں شریک ہوتے رہے اور علم کی ایک حیثیت قائم ہو گئی۔ ایک تھیوری بن گئی۔ پھر یہ علم اور آگے بڑھا اور اس میں مزید باہمت، باذوق دماغ شریک ہوئے اور اس تھیوری کو پریکٹیکل کی صورت دیدی گئی۔ نتیجے میں ایک ایسا علم تشکیل پا گیا جس سے کوئی عقل کا اندھا بھی انکار نہیں کر سکتا۔ ہر نئے علم کو علمی حیثیت دینے اور عوام الناس سے متعارف کرنے کے لئے اس علم کی مختلف طرزوں میں، مختلف پیراؤں میں، مثالوں سے اور نئی نئی ترغیبات اور تشبیہات سے تشریح کی جاتی ہے۔ جیسے جیسے یہ تشریحات دماغ کے اوپر وارد ہوتی ہیں۔ شعور ان سے آشنا ہوتا رہتا ہے۔ نتیجہ میں شعور گہرائی میں سفر کرنے لگتا ہے۔ طالب علم جب شعور کی گہرائی میں داخل ہوجاتا ہے تو اس کے سامنے لاشعور کا دروازہ کھل جاتا ہے۔ جب کوئی روحانی مسافر، علم الٰہی کے راستے پر سفر کرتا رہتا ہے اور شعور کی گہرائی سے گزر کر لاشعور کی گہرائی میں داخل ہو جاتا ہے تو اس کے اوپر ورائے لاشعور کا دروازہ کھل جاتا ہے۔ ورائے شعور ایسا علم ہے کہ جہاں انسان جان لیتا ہے کہ کائنات کس نے بنائی ہے، کس طرح بنی۔ کائنات کی تخلیق میں کون کون سی مصلحتیں کارفرما ہیں۔

 

اگر انسان کے اندر تفکر کی راہیں موجود ہوں تو تھیوری سے گزر کر پریکٹیکل میں داخل ہونا، کائنات اور کائنات بنانے والے کو جان لینا، اس سے ہمکلام ہونا آسان عمل بن جاتا ہے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 56 تا 57

سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)