بچپن اورجوانی
مکمل کتاب : سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ
مصنف : سہیل احمد عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14610
بابا تاج الدینؒ کی عمر ابھی ایک برس تھی کہ ان کے والد کا انتقال ہوگی۔ اور جب آپ نو سال کے ہوئے تو والدہ کا سایہ بھی سرسے اٹھ گیا۔ والدین کے انتقال کے بعد نانا، نانی اور ماموں نے بابا صاحب کو اپنی سرپرستی میں لے لیا۔
چھ سال کی عمر میں بابا صاحب کو مکتب میں داخل کر دیا گیا تھا۔ ایک دن مکتب میں درس سن رہے تھے کہ اس زمانے کے ایک ولی االلہ حضرت عبدااللہ شاہ قادریؒ مدرسے میں آئے اور استاد سے مخاطب ہوکر کہا۔
’’یہ لڑکا پڑھا پڑھایاہے، اسے پڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘
لڑکپن میں بابا تاج الدین ؒ کوپڑھنے کے علاوہ کوئی شوق نہ تھا۔ آپ کھیل کود کے بجائے تنہائی کو زیادہ پسند کرتے تھے۔ پندرہ سال کی عمر تک آپ نے ناظرہ قرآن ِپاک، اردو، فارسی اور انگریزی کی تعلیم پائی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 21 تا 22
سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔