بدکردار لڑکا
مکمل کتاب : سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ
مصنف : سہیل احمد عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14658
گونڈیا صاحب میونسپل میں محرر تھے۔ ان کا بیٹا اندر بدکاری اور کجروی کے باعث جلندھر کے مرض میں مبتلا ہوگیا اور مرض کی پیچیدگی روز بروز اتنی بڑھی کہ علاج کی امید دم توڑنے لگی۔ اس ابتر حالت میں گونڈیا صاحب اپنے لڑکے کو شکردرہ باباصاحب کی خدمت میں لائے۔ دودن تک باباصاحب نے کوئی توجہ نہ دی لیکن تیسرے دن اچانک اٹھے اور لڑکے کے پاس جا بیٹھے۔ بیٹھنے کے بعد چائے طلب کی اور ایک دو گھونٹ پی کر مریض اندر کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا ۔’’لے چائے، پی لے۔‘‘
مرض کی شد ت سے لڑکا اپنے ہوش میں نہیں تھا۔ اس نے چائے کی پیش کش کا کوئی جواب نہیں دیا۔ باباصاحب نے دوبارہ کہا۔’’ چائے پی لے۔‘‘
اندر نے پھر بھی کوئی جواب نہ دیا۔ تیسری بار باباصاحب بے جلال میں چائے کا گلاس اندر کے منہ سے لگا دیا۔ بے حس وحرکت اور بے ہوش اندر نے ہونٹ کھول دیئے اور چائے حلق سے اترتی چلی گئی۔ لگتاتھا کہ چائے نہیں آبِ حیات اس کے حلق میں جا رہاہے۔ چائے پینے کے بعد وہ اٹھااور ایک ہفتے میں مکمل طورپر صحت یاب ہوگیا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 74 تا 75
سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔