بحالی کا حکم
مکمل کتاب : سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ
مصنف : سہیل احمد عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14646
ایک شخص سرکاری ملازم تھا۔ برطرف ہوگیا۔ بہت اپیلیں کیں مگر بے سود۔ تب وہ اجمیر شریف گیا۔ اور وہاں چند روز قیام کیا۔ کچھ دنوں بعد اسے خواب میں خواجۂ خواجگاں خواجہ معین الدین چشتیؒ کی زیارت نصیب ہوئی۔ دیکھا کہ عالی جاہ چند لوگوں کے ہمراہ کہیں تشریف لے جا رہے ہیں۔ خواجہ غریب نوازؒنے اس شخص کو طلب فرمایا اور پھر ارشاد ہوا ’’تو اپنی ملازمت پر بحال ہوگیا۔‘‘ یہ شخص واپس وطن روانہ ہوا۔ گھر پہنچ کر اسے معلوم ہوا کہ ملازمت کی بحالی کا حکم آیا ہوا ہے۔ چند دنوں بعد یہ شخص باباحضور تاج الدین کے دیدار کے لئے آیا۔ اسے دیکھتے ہی حضور نے فرمایا۔’’میاں کیوں آئے ہو، ہم کو پہچانتے ہو؟ ہم بھی تو وہاں حاضر تھے جب بڑے صاحب نے تمہاری بحالی کا حکم دیا تھا۔‘‘
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 55 تا 55
سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔