فاتحہ پڑھو
مکمل کتاب : سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ
مصنف : سہیل احمد عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14702
یوسف حسین خاں، ناظمِ ریاست جےپور دربار تاج اولیاء میں اپنے والد کی صحت یابی کی دعا کے لئے حاضر ہوئے۔ باباصاحبؒ نے انہیں دیکھتے ہی ان کے شانوں پر پڑی ہوئی شال اتارلی اور زمین پربچھاتے ہوئے فرمایا۔’’ فاتحہ پڑھو حضرت، فاتحہ۔‘‘ اس کے ساتھ ہی باباصاحبؒ نے فاتحہ کے لئے ہاتھ اٹھا دیئے۔ یوسف حسین خاں صاحب نے بھی ہاتھ اٹھا دیئے اور حاضرین نے بھی۔ فاتحہ کے بعد ناظم صاحب حکیم ظفر جےپوری کے گھر پہنچے تو وہاں تار کے ذریعے خبر آچکی تھی کہ ان کے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔ جے پور پہنچ کر معلوم ہوا کہ جس وقت باباصاحبؒ نے ناگپور میں ان کے والد کی فاتحہ پڑھی تھی اسی وقت جے پور میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جارہی تھی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 93 تا 93
سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔