شکردرہ کو واپسی
مکمل کتاب : سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ
مصنف : سہیل احمد عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14617
واکی کے دورانِ قیام بھی راجہ رگھوجی پابندی سے باباصاحب کی خدمت میں آتے تھے اور ان کی خدمت کو اپنے لئے سب سے بڑا سرمایہ سمجھتے تھے۔ راجہ صاحب کا اخلاص اوران کی نیازمندی ایک بار پھر بابا تاج الدینؒ کوشکردرہ کھینچ لے گئی۔
شکردرہ میں باباصاحب راجہ رگھوجی کے محل میں ٹھہرے۔ راجہ کا محل ناگپور اسٹیشن سے ڈیڑھ میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ مرکزی سڑک سے ایک چھوٹی سڑک راجہ کے محل کو جاتی ہے۔ اس سڑک کے دونوں کنارے جھونپڑیوں میں باباصاحب کے خدمت گزار اور فیض یافتگان رہتے تھے جنہیں عرفِ عام میں بابا صاحب کے بچے کہاجاتا تھا۔ یہ باباصاحب کی شخصیت تھی جس نے شکردرہ کو ایک شہر کی مانند بنادیا تھا اور یہاں ہر وقت لوگوں کو میلہ سا لگا ہتاتھا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 37 تا 37
سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔