ٹیلی پیتھی کا چوتھا سبق
مکمل کتاب : ٹَیلی پَیتھی سیکھئے
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=45122
دائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے دایاں نتھنا بند کر لیں اور بائیں نتھنے سے دس سیکنڈ تک سانس کھینچ کر سیدھے ہاتھ کی چھنگلیا سے بایاں نتھنا بند کر لیں اور بیس سیکنڈ تک سانس روکے رہیں۔ بیس سیکنڈ کے بعد دائیں نتھنے سے دس سیکنڈ تک سانس خارج کریں۔ اب دوبارہ دائیں نتھنے ہی سے سانس دس سیکنڈ تک اندر کھینچیں۔بائیں نتھنے پر سے چھنگلیا ہٹا کر دوبارہ دائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے دایاں نتھنا بند کر لیں اور سانس کو بیس سیکنڈ تک روکے رکھیں پھر بائیں نتھنے سے سانس کو بیس سیکنڈ تک نکالیں۔ یہ ایک چکر ہو گیا۔ اس طرح اس عمل کو بیس مرتبہ دُہرایا جائے۔ یہ مشق بھی خالی معدہ صبح سورج نکلنے سے پہلے اور رات کو سونے سے قبل خالی پیٹ کرنی چاہئیے۔ ٹیلی پیتھی کے تمام طلبا و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ رات کا کھانا بہت ہلکا اور مغرب کے وقت کھالیں۔ کھانے اور سانس کی مشق کے درمیان کم سے کم تین گھنٹے کا وقفہ ہونا ضروری ہے۔
سانس کی اس مشق کے بعد اس طرح بیٹھ جائیں کہ اعصاب ڈھیلے اور پر سکون رہیں۔ آنھیں بند کر کے یہ تصور کریں کہ ایک گیند ہے اور گیند کے اندر نیلے رنگ کی روشنیں بھری ہوئی ہیں اور یہ روشنیاں سورج کی کرنوں کی طرح آپ کے اوپر پڑ رہی ہیں اور یہ روشنیاں آپ کے دماغ میں جذب ہو کر پورے جسم میں دَور کرتی ہوئی پیروں سے نکل رہی ہیں۔ اس تسور میں گہرائی واقع ہونے پر پہلے دماغ میں ہلکا پن محسوس ہوتا ہے۔ پھر کششِ ثقل ختمہو جاتی ہے۔ جب بند آنکھوں سے یہ تصور قائم ہو جائے تو اس مشق کو کھلی آنکھوں سے کیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ آپ خود اور یہ ساری دنیا گیند کے اندر بند ہے اور گیند کے اندر نیلے رنگ کی روشننیاں بھری ہوئی ہیں۔ اس مشق کی تکمیل کے بعد آدمی خود کو اتنا محسوس کرتا ہے کہ جب وہ زمین پر چلتا ہے تو یہ محسوس کرتا ہے کہ جیسے وہ ہوا مین چل رہا ہو۔
اس مشق کے دوران یہ احتیاط ضروری ہے کہ عمل ایسے وقت نہ کیا جائے جب آپ سڑک پر چل رہے ہوں۔ اس لئے کہ کسی بھی وقت آپ کششِ ثقل سے آزاد ہو سکتے ہیں اور زمین آپ کے پیروں سے نکل سکتی ہے۔ اگر سڑک پر چلتے ہوئے یہ کیفیت از خود طوری ہو جائے تو سڑک پر سے ہٹ کر فٹ پاتھ پر چلیں اور چلتے وقت قدم جما کر رکھیں تاکہ آپ کسی راہ چلتے آدمی سے ٹکرائیں نہیں۔
گھر میں یہ عمل کیا جا سکتا ہے۔ کوئی حرج نہیں ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 137 تا 138
ٹَیلی پَیتھی سیکھئے کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔