لوح و قلم
مکمل کتاب : سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ
مصنف : سہیل احمد عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14743
قلندر بابا اولیاءؒ نے جو تحریری سرمایہ چھوڑا ہے اس میں کتاب ’’لوح وقلم‘‘ کومرکزی حیثیت حاصل ہے۔ مسلمانوں کی تاریخ میں روحانیت کے موضوع پر بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں۔ ان سب میں ترغیبی اورتبلیغی مواد موجود ہے لیکن ان قوانین اور فارمولوں کو بیان کرنے سے احتراز کیا گیاہے جو تخلیق اورتسخیرِ کائنات سے متعلق ہیں۔ آج کے دور میں جب انسان کا ذہن بالیدگی کے اس نقطے پر پہنچ چکاہے کہ وہ روحانیت کو علمی بنیادوں پر سمجھ سکے۔ قلندر بابا اولیاءؒ نے علم روحانیت اورکائنات کی تخلیق میں جاری وساری قوانین کو عام فہم زبان میں لکھوایا۔ اور اس طرح جو کتاب تیار ہوئی اس کا نام ’’لوح وقلم‘‘ رکھاگیا۔ لوح وقلم کے مطالعے کے بعد ایسا محسوس ہوتاہے کہ کائنات کے تخلیقی مراحل نگاہوں کے سامنے آگئے ہیں۔ قلندر بابا اولیاءؒ نے یہ کتاب رسولِ کریم صلی االلہ علیہ وسلم کے حکم پر لکھوائی جو بطریقِ اویسیہ ملا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 200 تا 200
سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔