ہڈیوں کی بیماری
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29948
سوال: ہم اپنے بڑے بھائی کی تکلیف سے بہت پریشان ہیں۔ میرے بھائی کے جگر پر ورم آ گیا تھا۔ لیکن پھر یہ بیماری ٹھیک ہو گئی۔ اس کے دو یا تین سال کے بعدان کے ٹخنوں کی ہڈیوں میں درد ہو گیا۔ جو ابھی تک موجود ہے۔ کافی علاج کروایا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ ذہن بھی بہت کمزور ہے۔ لکھنا پڑھنا سکھایا مگر یہ سب بھول جاتے ہیں۔ کوئی چیز یاد نہیں رہتی۔ غصہ بے حد آتا ہے۔ چڑچڑاپن بھی بہت زیادہ ہے۔ ہنستے بھی بالکل نہیں ، کبھی کبھی بس مسکرا دیتے ہیں۔ التجا ہے کہ کوئی ایسا علاج بتائیں کہ وہ پوری طرح صحت مند ہو جائیں۔
جواب: بھائی کو پینے کے لئے جب بھی کوئی مشروب دیں اس کے اوپر ایک مرتبہ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
اِنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَی ءٍ قَدِیر
پڑھ کر دم کر دیا کریں ۔ علاج کی مدت نوے دن ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 265 تا 266
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔