رات بھر روتی ہوں

مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29327

سوال: یہ دیکھ کر اور پڑھ کر خوشی ہوتی ہے کہ آج بھی دنیا میں کچھ ایسے لوگ باتی ہیں جن کے پاس ایسا علم موجود ہے جو اس مادہ پرستی کے دور میں بھی اولاد آدم کو مسائل سے نجات دلوا سکتے ہیں۔ پریشان ذہنوں کو اگر سکون نہیں ہے تو سکون حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیتے ہیں۔ خدا آپ کے علم میں ترقی عطا فرمائے۔ اور پریشان انسانوں کو پریشانیوں سے نجات دے، آمین۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں بہت بھٹکی ہوئی ہوں۔ ذہن ہر وقت شدید الجھاؤ میں رہتا ہے۔ ہر بات کا منفی پہلو پہلے سوچتی ہوں، مثبت پہلو پر شاذو ناذر ہی نظر پڑتی ہے۔ انتہائی غیر مستقل مزاج ہوں۔ ان تمام برائی کے احساس کے باوجود اپنی عادتوں کو سنوارنے میں ناکام رہتی ہوں۔ ماضی پر نظر ڈالتی ہوں تو اندازہ ہوتا ہے کہ بچپن ہی سے ضدی چڑچڑی اور احساس محرومی کا شکار رہی ہوں۔ بچپن میں والدین کو اتنی فرصت نہ مل سکی کہ وہ ان بری عادتوں کی وجہ معلوم کر سکیں البتہ یہ ضرور ہوا کہ مجھے بدتمیز اور لڑاکا کہہ کر باقی بہن بھائیوں کو مجھ سے علیحدہ رہنے کو کہا گیا کہ تم اس کے ساتھ کھیلو گے تو اس سے لڑائی ہو گی۔ اس طریقے نے مجھ سے تمام بہن بھائیوں کو رفتہ رفتہ دور اور مجھے تنہا کردیا۔ میں سب بہن بھائیوں میں بڑی ہوں۔

جوں جوں ہوش سنبھالتی گئی اسی قدر احساس محرومی بڑھتا گیا اور ذہنی دباؤ کی مستقل مریضہ بنتی گئی۔ تعلیم ساتھ ساتھ جاری رہی گو کہ معاشی مسئلہ شدید رہا۔ مگر خدا کے فضل و کرم سے جیسے تیسے گریجویشن اچھے نمبروں سے کر ہی لیا۔ میری گھریلو شخصیت گھر سے باہر والی شخصیت سے یکسر مختلف ہے۔ گھر میں حد سے زیادہ ذہنی دباؤ رہتا ہے۔ تنہائی پسند ہو گئی ہوں۔ گھر والوں سے رابطہ رہتا ہے اور نہ وہ لوگ مجھ سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ طریقہ کار تو بچپن سے ہی ہے۔ البتہ اب میں اگر کوشش بھی کرتی ہوں کہ بچپن کی تلخ کلامی ختم کر کے ان کے ساتھ مل جاؤں مگر ناکام رہتی ہوں۔ کیونکہ ان کی طرف سے کوئی اچھا تاثر نہیں ملتا۔ جبکہ گھر سے باہر ایک انتہائی خوش اخلاق اور پرکشش شخصیت کی مالک ہوں۔ میرے ملنے والوں کا حلقہ خاصہ وسیع ہے۔ کچھ عرصہ صحافت سے کامیاب تعلق رہا۔ مختلف سماجی تنظیموں سے وابستہ رہی۔ میرے ملنے والوں میں پڑھے لکھے ہر عمر سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔ جن کے پاس بیٹھ کر آدمی کچھ سیکھتا سکھاتا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ میرے ملنے والے ایسے لوگ کافی تعداد میں ہیں اور اپنے بڑے سے بڑے راز اپنی پریشانیاں تک مجھے بتا دیتے ہیں جبکہ خود میں آج تک کبھی کسی کو اپنا دکھ اپنی پریشانی نہیں بتا سکی۔ میرے ملنے والے جو نہ صرف مجھ سے اچھے بلکہ علم میں بہت بڑے ہیں اکثر اپنی پریشانی میں مجھ سے مشورہ مانگتے ہیں۔ لیکن میں خود آج تک نہ اپنے آپ کو کوئی مشورہ دے سکی نہ اپنے مسائل کا حل تلاش کر سکی۔ پچھلے ایک سال سے تو میرا ذہنی الجھاؤ اس قدر بڑھ گیا کہ سوچ سوچ کر آنکھوں کے گرد حلقے پڑنے لگے ہیں۔ نیند کی گولیاں کھانے کے باوجود نیند نہیں آتی۔ رات بھر روتی رہتی ہوں۔ خدا تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ پروردگار اس ذہنی کرب سے نجات دے۔ میرے گناہوں کو بخش جس طرح یہ دکھ مجھے ہے کسی لڑکی کو نہ دینا۔ میری کوئی ایسی دوست نہیں جس کو اپنا دکھ سنا سکوں۔ کسی کے ساتھ بیٹھ کر کچھ دیر بات کر سکوں۔

جواب: آپ کا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ البتہ آپ خود اپنے مسائل کی دلدل میں اتر گئی ہیں۔ نہایت آسان حل ہے کہ مخلوق کو عزیز کریں اور لوگوں کے کام آئیں۔ وہ کام شروع کر دیں جو اللہ کرتا ہے۔ سامنے کی بات ہے کہ اللہ نہ کھاتا ہے اور نہ اللہ کو پیاس لگتی ہے۔ اللہ کو نیند بھی نہیں آتی۔ مگر اس کے باوجود اللہ اپنی مخلوق کے لئے ہر قسم کے وسائل میسر کرتا ہے۔ اور مخلوق کی کسی بات کی پرواہ نہیں کرتا۔ مخلوق اللہ کے وجود سے انکار کرے۔ مخلوق اللہ کے بتائے ہوئے قانون پر عمل نہ کرے اس کی عبادت کرے یا نہ کرے۔ اللہ کسی کے اوپر زندگی کے وسائل پانی، ہوا اور رزق بند نہیں کرتا اور مخلوق سے کوئی توقع بھی نہیں رکھتا۔ آپ بھی توقع قائم کئے بغیر اپنی استطاعت اور صلاحیت کے مطابق اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں۔ زندگی آپ کے سامنے رقص کرے گی اور آپ خوش رہیں گی۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 186 تا 189

روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :

انتساب ترتیب و پیشکش 1 - اولاد نہیں ہوتی 2 - الرجی کا علاج 3 - ایک سو پچاس چھینکیں 4 - اداسی 5 - انگلیاں کشش کا ذریعہ 6 - اولاد نرینہ 7 - اولاد نہیں ہوئی 8 - اندرونی بخار 9 - احساس کمتری 10 - استغناء اور کیلوریز 11 - انسانی وولٹیج 12 - ایک لاکھ خواہشات 13 - ایب نارمل زندگی 14 - اجمیر شریف کی حاضری 15 - آوارہ لڑکا 16 - آنکھوں کے سامنے نقطے 17 - آنکھ میں آنسو 18 - آدھے جسم میں درد 19 - آسمان 20 - آنتیں 21 - آپریشن 22 - آٹھ علاج 23 - انا للہ و انا الیہ راجعون 24 - اسلامی لباس کا تصور 25 - آرزو 26 - اندھی محبت 27 - استخارہ 28 - ایک عجیب بیماری 29 - اجتماعی خود کشی 30 - اجتماعی سکون 31 - اُم الصبیان 32 - آوازیں آتی ہیں 33 - اندرونی مریض 34 - ایمان کی روشنی 35 - اقتدار کی جنگ 36 - اولاد 37 - برص کا علاج 38 - برے خیالات 39 - بجلی کے جھٹکے 40 - بیوہ عورت 41 - بچپن کا خواب 42 - بیٹی نہیں بیٹا 43 - بے وفا شوہر 44 - بہرے پن کا علاج 45 - بخار 46 - بچوں کی نفسیات 47 - بدعقیدہ 48 - بھوت 49 - بیہوشی 50 - بزدلی کی تصویر 51 - برقی رو کا ہجوم 52 - بارونق چہرہ 53 - بھینگا پن 54 - بڑا سر 55 - بسم اللہ کی زکوٰۃ 56 - بے جوڑ شادی 57 - بال خورے کا علاج 58 - پراگندہ ذہنی 59 - پریشانیوں کا حل 60 - پرانی پیچش 61 - پولیو کا علاج 62 - پڑھنے میں دل نہ لگنا 63 - پر اسرار بیماری 64 - پیٹ کی تکلیف 65 - پسینہ آنا 66 - پیدائشی دماغی معذور 67 - پسند کی شادی 68 - پیلیا 69 - پرانی پیچش 70 - پیر صاحب 71 - پیر وہ نہیں ہوتا جو مرید بنا دیتے ہیں 72 - پرابلم 73 - پرکشش چہرہ 74 - پیر سو جاتے ہیں 75 - پچہتر ہزار روپیہ 76 - ترقی نہیں ہوتی 77 - تقدیر 78 - تیسری آنکھ 79 - تصور شیخ 80 - تخلیقی فارمولے 81 - تنہائی کا احساس 82 - ٹائی فائیڈ کے اثرات 83 - ٹیڑھا منہ 84 - ٹانگیں کپکپاتی ہیں 85 - ٹیلی پیتھی 86 - ٹیوشن 87 - ٹانگیں کمزور ہیں 88 - ٹونسلز 89 - ٹرانس پیرنٹ 90 - جادو کا توڑ(۱) 91 - جوڑوں کادرد 92 - جسم میں کرنٹ لگنا 93 - جادو کا توڑ(۲) 94 - جسم چھوٹا سر بڑا 95 - جلد بازی 96 - جسم میں آگ 97 - جنسی مسائل 98 - جادو ختم کرنے کیلئے 99 - جگر کا متاثر ہونا 100 - جسم اچھل اچھل جاتا ہے 101 - جن 102 - جھنجلاہٹ کیسے دور ہو 103 - جہیز کا مسئلہ 104 - چوکور کاغذ 105 - چمگاڈر 106 - چاند گرہن 107 - چہرے پر دانے 108 - چہرے پر چھائیاں 109 - چھپکلی کا خوف 110 - چھوٹی بیگم 111 - چہرے پر بال 112 - حضرت خضرؑ سے ملاقات 113 - حسد کی عادت 114 - حروف مقطعات 115 - حالات کی ستم ظریفی 116 - حسد 117 - حسب منشاء شادی کیلئے 118 - حقیقت آگاہی 119 - خوف 120 - خود سے باتیں کرنا 121 - خون کی بوند 122 - خوفناک شکلیں نظر آتی ہیں 123 - خیالی پلاؤ 124 - خون میں کمزوری 125 - خود ترغیبی 126 - خود غرضی 127 - خون کی کلیاں(۱) 128 - خالہ کی روح 129 - خلفشار 130 - خون کی الٹیاں(۲) 131 - خشکی کا علاج 132 - خشک خارش 133 - خواب اور ہماری زندگی 134 - دماغی خلئے اور پیدائش 135 - دل میں سوراخ 136 - دنیا بیزاری 137 - دماغی امراض 138 - دماغ کے اوپر خول چڑھ گیا ہے 139 - دستخط کیجئے اور مسئلہ حل 140 - دوپٹہ میں جوئیں 141 - دل میں درد 142 - دمہ 143 - دریا اور سبزہ زار 144 - دواؤں کا ری ایکشن 145 - دوائیں 146 - دماغ کے اعصاب 147 - دانت پیسنا 148 - دوسری شادی 149 - دماغی توازن 150 - دکھی لڑکی 151 - درخت بولتے ہیں 152 - دھوکہ 153 - ڈراؤنے خواب 154 - ذہنی سکون 155 - ذہنی مریضہ 156 - ذہنی الجھنیں 157 - ذہنی مریض 158 - روح سے ملاقات 159 - رنگ و نور کا شہر 160 - روح کا الارم 161 - روحانی غذا 162 - رشتہ کی تلاش 163 - روشن مستقبل 164 - روح اور اسلام 165 - رات بھر روتی ہوں 166 - زنانی آواز 167 - زندگی کا ساتھی 168 - زبان ساتھ نہیں دیتی 169 - زبان کھل جائے گی 170 - سکون کی تلاش 171 - سر اور معدہ 172 - سوتے میں پیشاب نکل جاتا ہے 173 - سایہ 174 - سیپ کی پوٹلی 175 - سر کے بال گر رہے ہیں 176 - سانس کی بیماری 177 - سینے میں درد 178 - سانس رک جاتا ہے 179 - سانولا رنگ 180 - سردی میں پسینہ 181 - سوچ میں ڈوبے رہنا 182 - سیاہ رنگ چہرہ 183 - سائیکالوجی 184 - سیلاب اور سیمنٹ 185 - سکون 186 - سیرت طیبہؐ 187 - شادی کے مسائل 188 - شادی 189 - شوہر لندن میں ہیں 190 - شباب آمیز کہانیاں 191 - شوہر شکل نہیں دیکھتا 192 - شفا ء دینا اللہ کا کام ہے 193 - شیطانی وسوسے 194 - شادی اور شرم 195 - شوہر کا مزاج 196 - شوہر نے آنکھیں بدل لیں 197 - شکی شوہر 198 - شادی روکنے کیلئے 199 - شوہر کی محبت 200 - شریعت اور طریقت 201 - شجر ممنوعہ کی روحانی تفسیر 202 - شکوہ 203 - ضدی بچہ 204 - طلبہ متوجہ ہوں 205 - طلسمی سانپ 206 - عقیدہ کی خرابی 207 - عشق کا سمندر 208 - علوم اور صلاحیت 209 - علاج کی ضرورت نہیں ہے 210 - عملیات کا شوق 211 - غلطی کا اعتراف 212 - فریج میں رکھا ہوا کھانا 213 - فحش خیالات 214 - فالج 215 - قلب کی سیاہی 216 - قوت ارادی 217 - قبض اور گیس 218 - قرض 219 - کر بھلا ہو بھلا 220 - کنجوس سسرال 221 - کرایہ دار 222 - کلر تھراپی 223 - کشف القبور 224 - کثرت اولاد سے پریشانی 225 - کانوں میں سیٹیاں 226 - گھر کا فساد 227 - گوشت 228 - گردوں میں پتھری 229 - گیس کا مرض 230 - لانبے بال 231 - لکنت 232 - لنگڑی کا درد 233 - ملازمت میں ترقی 234 - مستقل خارش 235 - مالی پریشانیاں 236 - مردے نظر آنا 237 - موت کے خوف سے نجات 238 - مراقبہ کی شرائط 239 - مرض کا علاج شادی 240 - منگیتر کی نفرت 241 - موت کا خیال 242 - نیند میں جھٹکے لگنا 243 - نفسیاتی بیماری 244 - نماز پڑھنے کو دل نہیں چاہتا 245 - نعمت یا زحمت 246 - نیند نہیں آتی 247 - وظیفہ کی رجعت 248 - وٹّہ سٹّہ کی شادی 249 - ہرجائی شوہر 250 - ہڈیوں کی بیماری 251 - ہمزاد اور جنات 252 - ہاتھ لگائے کھجلی ہوتی ہے 253 - ہیروئن 254 - ہڈیوں کا پنجر 255 - ہمنوا دل 256 - ہونٹوں پر داغ 257 - یہ مست اور ملنگ بندے
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)