ہڈیوں کا پنجر
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29964
سوال: مجھے بات بے بات غصہ آتا ہے۔ اسی غصہ کی وجہ سے میری صحت دن بدن کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ ایسا عمل بتائیں میں غصہ کرنا چھوڑ دوں۔
دوسری بات یہ ہے کہ میں ہر غم کو اپنے سینے سے لگا لیتی ہوں۔ ہر وقت خود ہی اپنے آپ سے باتیں کرنے لگتی ہوں۔ اس عادت کو چھوڑنے کے لئے بھی کوئی عمل بتائیں۔ تا عمر احسان مند رہوں گی۔
تیسری بات یہ ہے کہ بچی کی پیدائش کے بعد میں کمزور ہو گئی ہوں حالانکہ شادی کے وقت میری صحت بہت اچھی تھی مگر بچی کی پیدائش کے بعد بدن ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا ہے۔ اس کے لئے کوئی حل بتائیں۔
جواب: صبح سورج نکلنے سے پہلے بیدار ہو کر فجر کی ادا نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یَا حَفِیظُ یَا شَافِی یَا کَافِی پڑھ کر پانی دم کر کے پی لیا کریں۔ کھانوں میں میٹھی چیزیں زیادہ اور نمکین کم استعمال کریں۔ جب تک صحت پوری طرح بحال ہو یہ عمل جاری رکھیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 268 تا 269
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔