ہونٹوں پر داغ
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29972
سوال: میں چھوٹی سی تھی، ہونٹوں کے اوپر پسینہ آ رہا تھا۔ جس کو میں نے استعمال شدہ بلیڈ سے صاف کر دیا۔ اس کے بعد ہونٹوں کے اوپر کالا نشان بن گیا۔ پلیز کوئی ایسی ترکیب بتایئے جس سے یہ داغ ختم ہو جائے۔ ہونٹوں کے اوپر یہ داغ بہت برا لگتا ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ پہلے میرا رنگ سانولا تھا اب کالا ہوتا جا رہا ہے۔ کوئی علاج بتایئے جس سے میرا رنگ صاف ہو جائے۔
جواب: ایک سیب کی پانچ قاشیں کر کے چینی کی طشتری میں رات کو کھلے آسمان کے نیچے رکھ دیں اور باریک چھلنی سے ڈھانپ دیں۔ صبح منہ صاف کر کے سیب کی قاشیں کھا کر اوپر سے دودھ پی لیں۔ ہونٹ کے اوپر داغ کی جگہ سرخ شعاعوں کا تیل دن میں ایک بار اور رات کو سوتے وقت مالش کریں تیل تیار کرنے کی ترکیب یہ ہے۔
خالص السی کا تیل، سفید رنگ کی پکے شیشے کی بوتل میں ڈال کر بوتل کو سرخ رنگ سیلوفین پیپر اور کاغذ جو اگر بتی اور تیل کی بوتلوں پر خوبصورتی کے لئے چپکایا جاتا ہے، لپیٹ لیں۔ مضبوط کا رک لگا کر لکڑی کے اوپر دھوپ میں ایسی جگہ رکھ دیں۔ جہاں سارا دن دھوپ رہتی ہے۔ چالیس دن تک اس بوتل کو دھوپ میں رکھا رہنے دیں۔ چالیس روز میں تیل تیار ہو جاتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 270 تا 271
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔