ہاتھ لگائے کھجلی ہوتی ہے
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29956
سوال: میرے مرض کی شروعات کچھ اس طرح سے ہوئیں کہ آج سے چار پانچ سال پہلے سردیوں میں صرف گھٹنوں پر کھجلی ہوتی تھی۔ کھجانے سے دانہ ہو جاتا تھا اور پھر خود ہی ٹھیک ہو جاتا تھا لیکن اب حالت یہ ہے کہ اگر چہرے پر سر کے بال لگ جائیں تو بہت کھجلی ہوتی ہے۔ ہونٹوں کے ارد گرد کا حصہ ٹھوڑی تک کالا ہو گیا ہے جبکہ بھنوؤں کے ارد گرد کا حصہ سفید ہے۔ کوئی زور سے ہاتھ یا جسم کا کوئی حصہ پکڑ لے تو بھی کھجلی ہو جاتی ہے اور کھجانے سے وہ حصہ کالا پڑ جاتا ہے اس کے علاوہ کندھوں، ایڑیوں پر بیٹھی رہوں تو بھی یہ تکلیف ہو جاتی ہے۔ اب تو یہ تکلیف کندھوں سے بڑھ کر نیچے کمر تک آتی جا رہی ہے۔
جواب: کھال کے تین پرت ہوتے ہیں اگر کھال کے اندرونی تیسرے پرت میں خون کے اندر زہریلے مادے سرایت کر جائیں تو یہ صورت واقع ہوتی ہے۔ خون کے اندر زہریلے مادے سرایت کر جائیں تو یہ صورت واقع ہوتی ہے۔ خون کے اندر زہریلے مادے کیوں بنتے ہیں اور ان زہریلے مادوں کا قدرتی اخراج کیوں نہیں ہوتا؟ یہ ایک الگ موضوع ہے۔ خواتین میں خون کی کثافت کا بڑا دارومدار ماہانہ نظام کے اوپر سے۔ ماہانہ نظام کا باقاعدہ پرہیز کے ساتھ علاج کرائیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 267 تا 267
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔