گوشت
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29855
سوال: ڈاکٹروں اور حکیموں کی تشخیص یہ ہے میرے پیٹ میں کیڑے ہیں لیکن اس تشخیص کا کیا کروں کہ مجھے کسی دوا سے فائدہ نہیں ہوتا۔ حال یہ ہے کہ نگاہ روز بروز کم ہو رہی ہے۔ جسم میں خون خشک ہو گیا ہے، طاقت جواب دے گئی ہے۔ جسم کی ایک ایک پسلی اور جسم کے جوڑوں کی ہڈیاں الگ الگ نظر آتی ہیں۔ ہر قسم کے مادی علاج سے عاجز و مایوس ہو کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔ درخواست ہے کہ کوئی روحانی علاج تجویز فرما دیں۔
جواب: رات کے وقت جب آپ گہری نیند سو جائیں۔ گھر کے کوئی صاحب سیدھی طرف آپ کے سرہانے کھڑے ہو کر اتنی آواز سے کہ نیند خراب نہ ہو سورۃ الکوثر پڑھ دیا کریں۔ اس عمل کی مدت چالیس روز ہے۔ انشاء اللہ آپ کی ہڈیوں اور پسلیوں پر گوشت آ جائے گا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 249 تا 249
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔