کر بھلا ہو بھلا
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29789
سوال: میں بظاہر ٹھیک ہوں لیکن کمر میں ہلکا سا درد ہوتا ہے۔ یا کولہے کی ہڈی میں درد ہوتا ہے اور کبھی گھٹنے کے اوپر چبھن سی ہوتی ہے۔ سارے جسم میں کھچاؤ سا محسوس ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا تو اس نے کہا تھا کہ کوئی وزنی چیز ایک دم اٹھانے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ اس نے دوا کے ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ سیدھے فرش پر سونا، میں فرش پر سوتی ہوں۔ اس کے علاوہ اگر میں اپنے جسم پر دباؤ ڈالوں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میرا جسم کانپ رہا ہو۔ اس مرض کو تقریباً چھ سات ماہ ہو گئے ہیں۔ اس کے باوجود مجھے آرام نہیں آیا۔
جواب: سرخ شعاعوں کا تیل، کمر پر درد کی جگہ دائروں میں مالش کریں۔ تیل جسم میں درد کے لئے ایک اکسیری دوا ہے۔ اس تیل کو درد کی جگہ رات کو سوتے وقت اور دن میں ایک مرتبہ دائروں میں دس دس منٹ مالش کریں ۔ بسا اوقات صرف ایک مرتبہ مالش کرنے سے برسوں پرانا درد ختم ہو جاتا ہے۔ تیل تیار ہونے کے بعد اعصابی درد کے مریضوں کو یہ تیل مفت تقسیم کیا جائے۔ کر بھلا ہو بھلا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 241 تا 242
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔