کدو دانے اور کینچوے
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9646
پیٹ میں کدو دانے اور کینچوے ہونے سے صحت بُری طرح متا ثر ہو جاتی ہے۔ غذا جزو بدن ہونے کی بجائے ان کیڑوں کی خوراک بن جاتی ہے۔ پیٹ پھولا رہتا ہےاور اس کو تھپ تھپانے سے ڈھول کی طرح آواز ہوتی ہے۔ پیٹ میں جب کیڑَ ے یا کینچوے ہوتے ہیں تو سوتے میں منہ سے رال بہتی ہے اور مریض دانت پیستا ہے۔
قرآن پاک کی آیت
يُذَبِّحُونَ أَبْنَآءَكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَآءَكُمْ وَفِي ذَلِكُمْ بَلَاءٌ مِنْ رَبِّكُمْ عَظِيمٌ
(سورۃ البقرہ آیت ۴۹)
سیاہ روشنائی سے کاغذ پرلکھ کر تعویذ گلے میں ڈالدیں ۔اور یہی آیت چینی کی پلیٹوں پر کھانے کے زرد رنگ سے لکھ کر صبح شام اور رات کو سونے سے پہلے پانی سے دھو کر پلائیں۔ تین روزاور زیادہ سے زیادہ گیارہ روز تک۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 115 تا 115
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔