کاروبار میں بندش
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=10687
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اچھا خاص چلتا ہوا کاروبار ٹھپ ہوجاتا ہے۔ اور دکان یا کاروبار میں ایسی بندش واقع ہوجاتی ہے کہ تمام سامان اور وسائل مہیا ہو نے کے باوجود بِکری نہیں ہوتی اور آرڈر وغیرہ نہیں آتے کہیں سے آرڈر ملتا ہے تو اسکی تکمیل نہیں ہوتی دکان میں خریدار آتے ہیں۔ مال پسند کرتے ہیں لیکن خریدے بغیر چلے جاتے ہیں اور یہی سامان دوسری دکان سے زیادہ قیمت پر خرید لیتے ہیں۔ اس کے تدارک کے لئے یہ عمل کریں۔
صبح سویرے اُٹھ کر وضو کریں۔ دُکان یا دفتر میں ایسے وقت پہنچیں کہ ابھی سورج نہ نکل ہو ، ایک مرتبہ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسْ پوری سورۃ پڑھکر دکان یا دفتر کے دروازے پر دم کریں۔ پانچ قدم پیچھے ہٹ کر پیروں کے دونوں جوتے اتار لیں اور جوتوں کو ہاتھ میں لیکر تین دفعہ اس طرح جھاڑیں کہ جوتوں کے تلوے ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔ اور جوتے پہن کر دکان یا دفتر کے اندر لوبان کی دھونی دے دیں۔ یہ عمل صرف ایک دفعہ کر لینا کافی ہے۔ اس عمل میں یہ بات پیش ِ نظر رکھنا ضروری ہے کہ جوتے لیدر سول کے ہوں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 137 تا 137
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔