ڈراؤنے خواب
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29207
سوال: رات کو سونے کے بعد تھوڑے تھوڑے وقفے سے آنکھ کھل جاتی ہے اور چیخ مار کر اٹھ بیٹھتا ہوں۔ براہ کرم کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں کہ اس مرض سے جان چھوٹ جائے۔ خواب میں دیکھتا ہوں کہ چند آدمی میرا گلا گھونٹ رہے ہیں اور میں ان سے فرار چاہتا ہوں مگر یہ مجھے نہیں چھوڑتے۔
جواب: سب سے پہلے یہ بات ضروری ہے کہ آپ اپنی طرز فکر کا محاسبہ کریں۔ جن باتوں کو ذہن غلط کہتا ہے ان کی طرف سے پوری طرح اپنی توجہ ہٹا لیں۔ ماحول کے اچھے اثرات کو قبول کیجئے۔ ہر وقت باوضو رہئے۔ رات کو سونے سے پہلے بھی وضو کر لیا کریں۔ میرے مشورے کو بغور پڑھئے، سمجھئے اور اس پر عمل کیجئے۔ انشاء اللہ آپ الجھن سے نجات حاصل کر لیں گے۔ صبح کی نماز سے پہلے یا نماز کے بعد کم از کم دو میل ٹہلئے۔ صبح کی نماز سے پہلے ٹہل سکیں تو زیادہ اچھا ہے۔ ٹہلتے وقت اللہ کے ناموں کا ورد کیجئے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 171 تا 172
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔