چہرے پر بال
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24724
سوال: میرے چہرے پر بہت بال ہیں اور کالے بھی ہیں جس کی وجہ سے سخت پریشان ہوں۔ مہربانی فرما کر کوئی علاج یا وظیفہ بتائیں کہ چہرے پر بال ختم ہو جائیں؟
جواب: ایک پاؤ کلونجی پانی سے دھو کر سکھا لیں اور کھلے منہ کی صاف شفاف نیلے رنگ کی شیشی میں بھر لیں۔ عشاء کی نماز کے بعد سو مرتبہ فِیْ سِتَّۃِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَی عَلٰی الْعَرْشِ پڑھ کر کلونجی پر دم کر دیں اور شیشی ڈھانپ کر رکھیں۔ اس طرح اکیس روز تک کریں۔ بائیسویں روز سے روزانہ صبح نہار منہ چوتھائی چائے کا چمچہ کلونجی تین گھونٹ پانی سے نگل لیں۔ آدھ گھنٹہ بعد تک کوئی غذا نہ کھائیں۔ پوری کلونجی ختم ہونے تک یہ عمل جاری رکھیں۔ سرخ مرچ اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 131 تا 132
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔