چہرہ خوبصورت اورپُر کشش بنانے کیلئے
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=7808
کچھ چہرے ایسے ہوتے ہیں کہ نقص نہ ہونے کے باوجود جاذب نظر نہیں ہوتے ، یہ صورت حال بعض اوقات بڑی اذیت ناک ہوتی ہے۔ اگر کوئی شخص مسلسل نظر انداز ہوتا رہے تو وہ پست ہمتی اور احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے۔
عمدہ قسم کی سیاہ چمکدار روشنائی سے فُل اسکیپ سفید آرٹ پیپر کے اوپر خوشخط لکھکر فریم کر الیا جائے ۔ اس فریم شدہ نقش کو رات کو سونے سے پہلے تین چار فٹ کے فاصلہ سے دس یا پندرہ منٹ روزانہ دیکھا جائے۔
____________
ایک سو مرتبہ
قَالَ يَا بُشْرَى هَذَا غُلاَمٌ وَأَسَرُّوهُ بِضَاعَةً (سورۂ یوسف آیت نمبر ۱۹)
پڑھکر ایک لوٹے پانی پر دم کریں اور اس پانی سے منہ دھوئیں ، منہ دھونے کے بعد دونوں گال تھپ تھپائیں ، تولیہ یا کپڑے سے چہرہ خشک کئے بغیر سو جائیں۔ البتہ پانی کیاری یا گملے میں ڈالیں تاکہ بے حُرمتی نہ ہو۔
علاج کی مدت کم سے کم چالیس۴۰ روز اور زیادہ سے زیادہ نوے۹۰ دن ہے۔ خواتین ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کر لیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 72 تا 73
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔