چھپکلی کا خوف
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24716
سوال: اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں برکت عطا فرمائے، آمین۔ ایک مسئلہ پیش خدمت ہے۔ یوں تو بہت معمولی مگر میرے لئے مسئلہ سنگین ہے۔ مجھے چھپکلی سے بہت ڈر لگتا ہے۔ جب کبھی چھپکلی پر نظر پڑتی ہے تو سانس رکتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ جس جگہ چھپکلی ہو ادھرسے گزرنا میرے لئے ناممکن ہو جاتا ہے۔ گرمی کے دنوں میں اکثر گھر میں نظر آنے لگتی ہے۔ اگر کسی وقت رات کو کمرے میں آ جائے تو پوری رات آنکھوں میں کٹ جاتی ہے۔ اگر باورچی خانے یا غسل خانے میں آ جائے تو گھنٹوں ادھر کا رخ نہیں کر سکتی۔ ذہن پر خوف مسلط رہتا ہے کہ کہیں چھپکلی نظر نہ آ جائے۔
جواب: مٹی کی کوری کٹوری(جس میں فیرنی کھائی جاتی ہے) لے کر اس میں پانی بھر کر دو چمچے عرق گلاب ڈال دیں اور تین مرتبہ یَاحَییُّ قَبْلَ کُلِّ شَئیٍ یَا حَییُّ بَعْدَ کُلِّ شَئیٍ پڑھ کر دم کریں اور نہار منہ پی لیا کریں۔ آدھے گھنٹہ تک کوئی چیز نہ کھائیں اور نہ پئیں۔ دس ہفتوں تک نمک نہ ہونے کے برابر استعمال کریں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 130 تا 130
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔