چھٹا آسمان

مکمل کتاب : جنت کی سیر

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=17813

یہ وادیِ جبرائیل ہے۔ جنت بھی اسی وادی میں ہے اور جنت کے سات حصّے یا درجے ہیں۔ پہلے درجے میں سبزہ ہے، ٹھنڈک ہے، میوؤں کے درخت ہیں یا حوروں اور غلمان ہیں جو خدمت پر مامور ہیں یہ جنت کا سب سے کمتر درجہ ہے مگر پھر بھی  اس کی تعریف ناقابلِ بیان ہیں۔  یہاں دوزخی ، دوزخ کے سب سے کمتر درجے سے نکل کر جب ان کی سزا پوری ہو جائے گی ، آتے ہیں۔ جنت کے دوسرے درجے میں سونے کے محل ہیں، دودھ کی نہریں ہیں، سبزہ ہے، باغات ہیں۔ میں سب کچھ بہت مختصر لکھ رہی ہوں۔ تیسرے درجے میں سچے موتیوں کے محل ہیں، شہد کی نہریں ہیں، پرندے راگنیاں سنا رہے ہیں۔ ان سب چیزوں کا حسن ناقابلِ بیان ہے۔ چوتھے درجے میں ہیروں کے محل ہیں اور باغات او ر نہریں ہیں ، جواہرات کے خزانے ہیں، پانچویں درجے میں زمرد کے محل ہیں، چھٹے درجے میں نیلم کے محل ہیں، ساتویں درجے کا حال نہ  پوچھو جو جنت کا سب سے اونچا درجہ ہے، یہاں جنت کے تمام درجوں کی اعلیٰ ترین چیزیں ہیں، ایک بھی چیز تو نہیں چھوٹی، بلکہ کئی اور بھی نئی چیزیں ہیں۔ جو میری  عقل سمجھنے سے معذور ہے اور زبان کو بیان کی طاقت نہیں۔ ان سب کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ دنیا خا کے کے ذرے سے بھی کم تر اور حقیر ہے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 121 تا 122

سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)