چوکور کاغذ
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24696
سوال: میری والدہ عرصہ پانچ سال سے سخت بیمار ہیں ہر بڑے ڈاکٹر اور حکیم سے علاج کرایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بہت مہنگی مہنگی دوائیں کھائیں لیکن نتیجہ صفر رہا۔ والدہ کی پسلیوں، سیدھی ٹانگ اور ٹانگوں کے جوڑ میں درد رہتا ہے۔ مختلف ڈاکٹروں نے مختلف بیماریاں بتلائیں ہیں کسی نے جگر پر ورم، کسی نے گردوں میں پتھری، کسی نے ہڈیوں میں ورم کسی نے ہڈیاں بڑھنے کا خدشہ بتایا ہے ، کسی نے کہا کہ پیشاب میں پیپ آتی ہے۔ ایکسرے کروائے بہت پیسہ خرچ ہوا لیکن اب بھی وہی حالت ہے۔ سوتے ہوئے کروٹ نہیں لے سکتیں۔ دس منٹ کا راستہ آدھے گھنٹے میں طے کرتی ہیں۔ بھوک نہیں لگتی، رخسار اور ہونٹ سیاہ پڑ گئے ہیں۔ عامل کہتے ہیں کہ کسی نے جادو کرایا ہے۔
جواب: بٹر پیپر کے چھوٹے چھوٹے چوکور کاغذوں پر بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ (سورۂ یٰسین کی آخری آیت سے پہلی آیت) اِنَّمَا اَمْرُهُ اِذَا اَرَادَ شَيْئًا اَنْ يَّقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ لکھ کر ایک کاغذ آدھی پیالی پانی میں بھگو دیں۔ کچھ دیر کے بعد کاغذ دھو کر صبح نہار منہ اور اسی طرح شام کو رات کو دھو کر پلا لکھ دیں۔ رات کو والدہ جب گہری نیند سو جائیں ان کے سرہانے کھڑی ہو کر ایک بار سورۂ فلق پوری سورہ پڑھ دیا کریں۔ اتنی آواز سے کہ نیند خراب نہ ہو۔ علاج کی مدت چالیس روز ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 126 تا 127
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔