چلہ کی جملہ تکالیف
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=8702
وضع حمل کے بعد چلے کے دوران خواتین مختلف تکالیف سے دو چار ہو جاتی ہیں یا ہو سکتی ہیں۔
ان سے قطعی طور پر محفوظ رہنے کے لئے مندرجہ بالا نقش زرد رنگ سے کسی مومی کاغذ پر لکھکر گنڈے میں باندھیں ۔ گنڈا بنانے کا طریقہ یہ ہے ۔ کچے نیلے دھاگے کے گیارہ تار لیں اور عورت کے قد سے ناپ لیں۔ اس کو دہرایا تہر ا کر کے اتنا کر لیں کہ گیارہ گرہیں لگنے کے بعد گلے میں آسانی سے پہنا یا جا سکے پھر تین مرتبہ
یَا رَحِیْمْ یَا اَللہُ یَا مُرِیْدُ
پڑھیں اور پھونک مار کے ایک گرہ لگا دیں۔ اس طرح اندازے سے برابر فاصلے پر گیارہ گرہیں لگا لیں۔ چلہ کا غسل کرنے کے بعد یہ گنڈا گلے سے اتار کر کسی گڑھے میں دفن کر دی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 102 تا 102
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔