پچہتر ہزار روپیہ

مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24418

سوال: میری والدہ پچھلے آٹھ نو سال سے بیمار ہیں اور بیماری بہت بڑی ہے۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ میری والدہ کے دل کا ایک والو(valve)خراب یا تنگ ہے۔ چھ سال پہلے ہی ڈاکٹر نے آپریشن کا مشورہ دیا تھا۔ لیکن مالی استطاعت  نہ ہونےکی وجہ سے امی آپریشن نہیں کرا سکیں۔ شروع شروع میں تو امی کو یہ تکلیف تین چار مہینوں میں ایک بار ہوتی تھی لیکن جیسے  جیسے سال گزرتے گئے، بیماری بھی بڑھتی گئی۔ اب تو حال یہ ہے کہ دو کمروں کے گھر میں وہ آسانی اور ہمت کے ساتھ چل نہیں سکتیں۔ اگر طبیعت ٹھیک رہے تو زیادہ سے زیادہ سبزی بنانے تک تو بیٹھ جاتی ہیں لیکن زیادہ دیر بیٹھ بھی نہیں سکتیں۔ بعض اوقات تو طبیعت اس قدر خراب ہو جاتی ہے کہ گھر میں رونا پیٹنا شروع ہو جاتا ہے۔ میرے والد گورنمنٹ سروس کرتے تھے اب ریٹائرڈ ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم امی کو مہنگے ڈاکٹر جن تک ہم پہنچ سکتے تھے وہاں لے گئے۔ سب نے آخری علاج آپریشن بتایا ہے۔ اس کے علاوہ امی کو بلڈ پریشر، گیس اور اندرونی شکایت ہے۔ ڈاکٹر نے اس کا بھی آپریشن تجویز کیا ہے لیکن جب تک دل کی تکلیف بالکل ٹھیک نہیں ہو جاتی وہ آپریشن کرنے کا رسک نہیں لے سکتے۔ دل کے آپریشن میں valve تبدیل کرنے کے لئے 75ہزار روپے کی ضرورت ہے باقی آپریشن کا خرچ الگ ہے۔ اس کے باوجود اگر ہم مکان وغیرہ فروخت کر کے آپریشن کروا بھی لیں تو ڈاکٹر ضمانت نہیں دیتے۔ میری والدہ سوچتی بہت زیادہ ہیں۔ ہر ڈاکٹر نے انہیں سوچنے سے منع کیا ہے لیکن گھریلو پریشانیاں اور مالی پریشانیاں ہر وقت والدہ کے دماغ پر حاوی رہتی ہیں۔ ہم بہنوں کے بارے میں سوچتی ہیں تو اور زیادہ بیمار ہو جاتی ہیں۔ ان تمام حالات کی روشنی میں ہماری امی کا روحانی علاج تجویز کر دیں۔

جواب: انسان کے اندر اگر یقین ہو تو ہر پریشانی ختم ہو جاتی ہے اور لا علاج مرض سے بھی شفا مل جاتی ہے۔ میں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جن کو دل کی تکلیف ہوئی۔ اور وہ اپنی قوت ارادی اور یقین سے ٹھیک ہو گئے۔ انہوں نے پرہیز کیا۔ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ورزش کی اور زیادہ سے زیادہ شہد کھایا۔ ہمارے لئے یہ بڑا المیہ ہے کہ میڈیکل سائنس نے ترقی تو بہت کی ہے مگر اس کا فائدہ غریبوں کو نہیں پہنچا۔ جن لوگوں کے پاس وسائل ہیں وہ اس علاج سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور جن لوگوں کے پاس وسائل یا دولت نہیں ہے میڈیکل سائنس کی پیوند کاری ان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچاتی۔ ترقی کا مطلب تو یہ ہونا چاہئے کہ اس ترقی سے پوری نوع انسانی کو فائدہ پہنچے۔ روحانی علاج یہ ہے کہ تین وقت آدھا گلاس پانی پر تین تین بار

  بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
یَا حَییُّ قَبْلَ کُلِّ شَیءِِ یَا حَییُّ بَعْدَ کُلِّ شَیءِِ

پڑھ کر دم کر کے والدہ کو پلائیں۔ غذاؤں میں پرہیز کے ساتھ روزانہ انہیں چلاتے پھراتے رہیں۔ آہستہ آہستہ چلنے کی عادت پڑ جائے گی۔ آیت کریمہ کے ختم کے بعد انشاء اللہ دعا کرا دی جائے گی۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 93 تا 94

روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :

انتساب ترتیب و پیشکش 1 - اولاد نہیں ہوتی 2 - الرجی کا علاج 3 - ایک سو پچاس چھینکیں 4 - اداسی 5 - انگلیاں کشش کا ذریعہ 6 - اولاد نرینہ 7 - اولاد نہیں ہوئی 8 - اندرونی بخار 9 - احساس کمتری 10 - استغناء اور کیلوریز 11 - انسانی وولٹیج 12 - ایک لاکھ خواہشات 13 - ایب نارمل زندگی 14 - اجمیر شریف کی حاضری 15 - آوارہ لڑکا 16 - آنکھوں کے سامنے نقطے 17 - آنکھ میں آنسو 18 - آدھے جسم میں درد 19 - آسمان 20 - آنتیں 21 - آپریشن 22 - آٹھ علاج 23 - انا للہ و انا الیہ راجعون 24 - اسلامی لباس کا تصور 25 - آرزو 26 - اندھی محبت 27 - استخارہ 28 - ایک عجیب بیماری 29 - اجتماعی خود کشی 30 - اجتماعی سکون 31 - اُم الصبیان 32 - آوازیں آتی ہیں 33 - اندرونی مریض 34 - ایمان کی روشنی 35 - اقتدار کی جنگ 36 - اولاد 37 - برص کا علاج 38 - برے خیالات 39 - بجلی کے جھٹکے 40 - بیوہ عورت 41 - بچپن کا خواب 42 - بیٹی نہیں بیٹا 43 - بے وفا شوہر 44 - بہرے پن کا علاج 45 - بخار 46 - بچوں کی نفسیات 47 - بدعقیدہ 48 - بھوت 49 - بیہوشی 50 - بزدلی کی تصویر 51 - برقی رو کا ہجوم 52 - بارونق چہرہ 53 - بھینگا پن 54 - بڑا سر 55 - بسم اللہ کی زکوٰۃ 56 - بے جوڑ شادی 57 - بال خورے کا علاج 58 - پراگندہ ذہنی 59 - پریشانیوں کا حل 60 - پرانی پیچش 61 - پولیو کا علاج 62 - پڑھنے میں دل نہ لگنا 63 - پر اسرار بیماری 64 - پیٹ کی تکلیف 65 - پسینہ آنا 66 - پیدائشی دماغی معذور 67 - پسند کی شادی 68 - پیلیا 69 - پرانی پیچش 70 - پیر صاحب 71 - پیر وہ نہیں ہوتا جو مرید بنا دیتے ہیں 72 - پرابلم 73 - پرکشش چہرہ 74 - پیر سو جاتے ہیں 75 - پچہتر ہزار روپیہ 76 - ترقی نہیں ہوتی 77 - تقدیر 78 - تیسری آنکھ 79 - تصور شیخ 80 - تخلیقی فارمولے 81 - تنہائی کا احساس 82 - ٹائی فائیڈ کے اثرات 83 - ٹیڑھا منہ 84 - ٹانگیں کپکپاتی ہیں 85 - ٹیلی پیتھی 86 - ٹیوشن 87 - ٹانگیں کمزور ہیں 88 - ٹونسلز 89 - ٹرانس پیرنٹ 90 - جادو کا توڑ(۱) 91 - جوڑوں کادرد 92 - جسم میں کرنٹ لگنا 93 - جادو کا توڑ(۲) 94 - جسم چھوٹا سر بڑا 95 - جلد بازی 96 - جسم میں آگ 97 - جنسی مسائل 98 - جادو ختم کرنے کیلئے 99 - جگر کا متاثر ہونا 100 - جسم اچھل اچھل جاتا ہے 101 - جن 102 - جھنجلاہٹ کیسے دور ہو 103 - جہیز کا مسئلہ 104 - چوکور کاغذ 105 - چمگاڈر 106 - چاند گرہن 107 - چہرے پر دانے 108 - چہرے پر چھائیاں 109 - چھپکلی کا خوف 110 - چھوٹی بیگم 111 - چہرے پر بال 112 - حضرت خضرؑ سے ملاقات 113 - حسد کی عادت 114 - حروف مقطعات 115 - حالات کی ستم ظریفی 116 - حسد 117 - حسب منشاء شادی کیلئے 118 - حقیقت آگاہی 119 - خوف 120 - خود سے باتیں کرنا 121 - خون کی بوند 122 - خوفناک شکلیں نظر آتی ہیں 123 - خیالی پلاؤ 124 - خون میں کمزوری 125 - خود ترغیبی 126 - خود غرضی 127 - خون کی کلیاں(۱) 128 - خالہ کی روح 129 - خلفشار 130 - خون کی الٹیاں(۲) 131 - خشکی کا علاج 132 - خشک خارش 133 - خواب اور ہماری زندگی 134 - دماغی خلئے اور پیدائش 135 - دل میں سوراخ 136 - دنیا بیزاری 137 - دماغی امراض 138 - دماغ کے اوپر خول چڑھ گیا ہے 139 - دستخط کیجئے اور مسئلہ حل 140 - دوپٹہ میں جوئیں 141 - دل میں درد 142 - دمہ 143 - دریا اور سبزہ زار 144 - دواؤں کا ری ایکشن 145 - دوائیں 146 - دماغ کے اعصاب 147 - دانت پیسنا 148 - دوسری شادی 149 - دماغی توازن 150 - دکھی لڑکی 151 - درخت بولتے ہیں 152 - دھوکہ 153 - ڈراؤنے خواب 154 - ذہنی سکون 155 - ذہنی مریضہ 156 - ذہنی الجھنیں 157 - ذہنی مریض 158 - روح سے ملاقات 159 - رنگ و نور کا شہر 160 - روح کا الارم 161 - روحانی غذا 162 - رشتہ کی تلاش 163 - روشن مستقبل 164 - روح اور اسلام 165 - رات بھر روتی ہوں 166 - زنانی آواز 167 - زندگی کا ساتھی 168 - زبان ساتھ نہیں دیتی 169 - زبان کھل جائے گی 170 - سکون کی تلاش 171 - سر اور معدہ 172 - سوتے میں پیشاب نکل جاتا ہے 173 - سایہ 174 - سیپ کی پوٹلی 175 - سر کے بال گر رہے ہیں 176 - سانس کی بیماری 177 - سینے میں درد 178 - سانس رک جاتا ہے 179 - سانولا رنگ 180 - سردی میں پسینہ 181 - سوچ میں ڈوبے رہنا 182 - سیاہ رنگ چہرہ 183 - سائیکالوجی 184 - سیلاب اور سیمنٹ 185 - سکون 186 - سیرت طیبہؐ 187 - شادی کے مسائل 188 - شادی 189 - شوہر لندن میں ہیں 190 - شباب آمیز کہانیاں 191 - شوہر شکل نہیں دیکھتا 192 - شفا ء دینا اللہ کا کام ہے 193 - شیطانی وسوسے 194 - شادی اور شرم 195 - شوہر کا مزاج 196 - شوہر نے آنکھیں بدل لیں 197 - شکی شوہر 198 - شادی روکنے کیلئے 199 - شوہر کی محبت 200 - شریعت اور طریقت 201 - شجر ممنوعہ کی روحانی تفسیر 202 - شکوہ 203 - ضدی بچہ 204 - طلبہ متوجہ ہوں 205 - طلسمی سانپ 206 - عقیدہ کی خرابی 207 - عشق کا سمندر 208 - علوم اور صلاحیت 209 - علاج کی ضرورت نہیں ہے 210 - عملیات کا شوق 211 - غلطی کا اعتراف 212 - فریج میں رکھا ہوا کھانا 213 - فحش خیالات 214 - فالج 215 - قلب کی سیاہی 216 - قوت ارادی 217 - قبض اور گیس 218 - قرض 219 - کر بھلا ہو بھلا 220 - کنجوس سسرال 221 - کرایہ دار 222 - کلر تھراپی 223 - کشف القبور 224 - کثرت اولاد سے پریشانی 225 - کانوں میں سیٹیاں 226 - گھر کا فساد 227 - گوشت 228 - گردوں میں پتھری 229 - گیس کا مرض 230 - لانبے بال 231 - لکنت 232 - لنگڑی کا درد 233 - ملازمت میں ترقی 234 - مستقل خارش 235 - مالی پریشانیاں 236 - مردے نظر آنا 237 - موت کے خوف سے نجات 238 - مراقبہ کی شرائط 239 - مرض کا علاج شادی 240 - منگیتر کی نفرت 241 - موت کا خیال 242 - نیند میں جھٹکے لگنا 243 - نفسیاتی بیماری 244 - نماز پڑھنے کو دل نہیں چاہتا 245 - نعمت یا زحمت 246 - نیند نہیں آتی 247 - وظیفہ کی رجعت 248 - وٹّہ سٹّہ کی شادی 249 - ہرجائی شوہر 250 - ہڈیوں کی بیماری 251 - ہمزاد اور جنات 252 - ہاتھ لگائے کھجلی ہوتی ہے 253 - ہیروئن 254 - ہڈیوں کا پنجر 255 - ہمنوا دل 256 - ہونٹوں پر داغ 257 - یہ مست اور ملنگ بندے
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)