پرانی پیچش
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24394
سوال: ہم بڑی ہی سخت اور طویل پریشانی کے بعد آپ سے رجوع کر رہے ہیں۔ ہمارا بچہ جس کی عمر 9سال ہے اس کی صحت بہت خراب اور گری ہوئی رہتی ہے۔ پیٹ کی خرابی دست اور پتلے پاخانے کسی بھی علاج سے ٹھیک نہیں ہوتے۔
جواب: رنگ اور روشنی سے علاج کے طریقہ پر زرد شعاعوں کا پانی تیار کریں۔ دو عدد پلیٹوں پر کھانے کے زرد رنگ اور عرق گلاب سے
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
إِنَّ اللّٰہَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا
لکھ کر دونوں وقت کھانے سے پہلے زرد شعاعوں کے پانی سے دھو کر پلائیں۔ خوراک ایک ایک اونس پانی ہے۔ وقت بے وقت کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت انتہائی نقصان دہ ہے۔ نمک برائے نام استعمال کرائیں۔ اس علاج سے chronic dysentery انشاء اللہ ختم ہو جائے گی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 84 تا 85
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔