پرابلم
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24406
سوال: ہم دونوں میاں بیوی آپس میں رشتہ دار ہیں۔ ہمارا پہلا بچہ ہے ، نارمل نہیں ہے وہ اپنی عمر سے بہت پیچھے ہے۔ نہ ہی باتیں کرتا ہے نہ ہی چلتا ہے صرف سہارے سے چل لیتا ہے۔ تھوڑی بہت بات بھی سمجھ لیتا ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ نارمل کبھی نہیں ہو گا۔ آپ آپس میں کزن ہیں ہو سکتا ہے کہ دوسرے بچے میں بھی ایسی کوئی پرابلم ہو۔ بچہ کو ہر وقت گود میں اٹھانے سے میرے پورے وجود میں درد رہنے لگا ہے۔
جواب: یہ ضروری نہیں ہے کہ آپس کی رشتہ داری میں بچہ ایب نارمل پیدا ہو۔ آپ اللہ کے اوپر بھروسہ رکھیں انشاء اللہ آئندہ بچے نارمل ہونگے۔ ویسے احتیاطاً دونوں میاں بیوی اپنا خون ٹیسٹ کرا لیں اور مجھے رپورٹ بھیج دیں۔ عشاء کی نماز کے بعد 300بار
یَا اَوَّلُ یَا آخِرُ یَا ظَاہِرُ یَا بَاطِنُ
پڑھ کر پانی پر دم کر کے دونوں میاں بیوی پئیں۔ ہر جمعرات کو سوا پانچ روپے خیرات کر دیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 91 تا 91
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔