پانی میں جوانی
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=19366
حضرت ایوبؑ کی مسجد اور کنواں (چشمہ) جس کے پانی سے شفاء ملی تھی آج بھی اردن کے ایک قصبہ نوا میں موجود ہے۔ لوگ اسے حمام ایوبؑ اور ان کی قیام گاہ کو مقام ایوبؑ کہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کی حکمت اور قدرت سے جب چشمہ ابل پڑا تو حضرت ایوبؑ کو اس پانی سے شفا ہو گئی۔ پانی میں ایسے منرلز(Minerals) تھے جس سے بڑھاپا جوانی میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اس پانی سے حضرت ایوبؑ اور ان کی زوجہ محترمہ دونوں صحت مند ہو کر جوان ہو گئے اور چار پشتوں تک اپنی نسل کو پھلتے دیکھا۔
’’کہہ دو اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو۔ اپنے پروردگار کے ساتھ تقویٰ اختیار کو جنہوں نے اس دنیا میں نیکی کی ان کے لئے بھلائی ہے۔ اور اللہ کی زمین کشادہ ہے۔ جو صبر کرنے والے ہیں۔ ان کو بے شمار ثواب ملے گا۔‘‘
(سورۃ الزمر: ۱۰۔۱۱)
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 240 تا 241
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔