پائیریا
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=7547
یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیَے کہ دانتوں کے امراض کا تعلق براہ راست معدہ سے ہوتا ہے ۔ معدہ کا نظام اگر صحیح رہے اور دانتوں کی صفائی کا پورا اہتمام کیا جائے تو دانتوں کے امراض نہیں ہوتے۔
پائیریا میں مسوڑھوں کے اند ر رطوبت جمع ہو کر سڑ جاتی ہے اور پھر یہ رطوبت پیپ ملے خون کے ساتھ خارج ہوتی رہتی ہے۔ بہت نامراد مرض ہے مشکل سے پیچھا چھوڑتا ہے۔ معدہ کی درستگی اور دانتوں کی صفائی کے انتظام کے ساتھ ساتھ صبح سورج نکلنے سے پہلے ایک عرصہ تک پالک کےپتہ پر اِلیٰ اَجَلٍ مُسَمّٰی ایک مرتبہ دم کر کے پالک کو خوب چبا یا جائے۔ چباتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ لعاب حلق کے اندرنہ جائے۔ پالک کے پتےکو اچھی طرح چبا کر تھوک دیں ۔اس عمل کو دن میں تین مرتبہ دہرائیں اور ہر مرتبہ یکے بعد دیگرے ایک ایک پتہ لے کر تین پتے چبائیں اس عمل کے آدھے گھنٹہ بعد تک نہ کوئی چیز کھائیں نہ پئیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 56 تا 57
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔